Thursday, November 06, 2025 | 15, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • پاریش راول کا بڑا بیان: ایوارڈز کے نظام پر اٹھایا سوال

پاریش راول کا بڑا بیان: ایوارڈز کے نظام پر اٹھایا سوال

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 03, 2025 IST

پاریش راول کا بڑا بیان: ایوارڈز کے نظام پر اٹھایا سوال
اداکار پریش راول اس وقت فلم دی تاج اسٹوری کو لیکر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ پریش راول اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ اب، اداکار نے نیشنل ایوارڈز کے بارے میں بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ نیشنل ایوارڈز میں لابنگ ہوتی ہے۔
 
پریش راول نے نیشنل ایوارڈز کے بارے میں کہی یہ بڑی بات  
 
پریش راول نے فلم ایوارڈز کے بارے میں اپنی را ئے رکھی انہوں نے کہا، میں ایوارڈز کے بارے میں نہیں جانتا۔ میں یہ بھی کہوں کہ نیشنل ایوارڈز میں کچھ لابنگ ہو سکتی ہے۔ اتنی نہیں جتنی دوسرے ایوارڈز پر۔ آپ دوسرے ایوارڈز کی بات کریں یا نہ کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیشنل ایوارڈ ایک نیشنل ایوارڈ ہے، یہ وقار کی بات ہے۔ آسکرز میں بھی لابنگ ہوتی ہے۔ 
 
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایوارڈز حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تخلیقی کام کی حقیقی پہچان چاہتے ہیں۔ پریش راول کو 1994 کی فلم وہ چکری کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔
 
ان فلموں میں پریش راول نظر آ رہے ہیں
 
واضح رہے کہ پریش کی دو فلمیں تھیٹرز میں ہیں۔ "تھاما" میں ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں وہ رام بجاج گوئل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ وہیں "تاج کہانی" اپنے مواد کی وجہ سے متنازعہ رہی ہے۔ فلم میں وہ آگرہ میں ٹور گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
 
پریش راول کا، کامیابیوں بھرا سفر
 
ممبئی میں 1955 پیدا ہونے والے پریش راول نے 1985 میں فلم Arjun سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1986 میں فلم Naam میں ان کے منفی کردار نے انہیں انڈسٹری میں پہچان دلائی۔ پریش راول کو انکی شاندار اداکاری کی وجہ سے (1994) میں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ Hera Pheri کے لیے انہیں Filmfare Award برا ئے بہترین کامیڈی اداکار بھی حاصل ہوا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ پریش راول نے سیاست میں بھی قدم رکھا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے رکن ہیں اور 2014 میں احمد آباد ایسٹ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ پارلیمنٹ میں ان کی موجودگی کے دوران وہ فلم، آرٹ اور ثقافت سے متعلق کئی امور پر سرگرم رہے۔