Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ڈل جھیل کے دلکش مناظر کے ساتھ وادی کشمیر میں ایک بار پھر سکون کی فضا بحال

ڈل جھیل کے دلکش مناظر کے ساتھ وادی کشمیر میں ایک بار پھر سکون کی فضا بحال

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 12, 2025 IST     

image
ڈل جھیل کے دلکش مناظر کے ساتھ وادی کشمیر میں ایک بار پھر سکون کی فضا بحال ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد مقامی تاجروں اور شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیزفائر سے نہ صرف امن کا ماحول پیدا ہوا ہے بلکہ سیاحت کو فروغ ملنے کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔ڈل لیک میں موجود شکارے سیاحوں کے منتظر ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا کہ ہم کشمیر آنے والے تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے یہاں رونق ہوا کرتی تھی، ہوٹل مکمل بُک ہوتے تھے، اور لوگ قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے تھے  ہم چاہتے ہیں کہ وہی دن دوبارہ لوٹ آئیں۔
 

پٹھان کوٹ شہر میں صورتحال معمول پر :

 
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد، پٹھان کوٹ شہر میں صورتحال معمول پر آ چکی ہے۔ شہر میں امن و امان قائم ہے اور روزمرہ زندگی دوبارہ سے رواں دواں ہو رہی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے بعد سے ماحول بہتر ہو رہا ہے، اور مارکیٹ میں بھی آہستہ آہستہ رونقیں واپس آ رہی ہیں۔ کل چونکہ اتوار تھا، بازار بند تھے، لیکن آج خریداروں کی آمد دیکھنے میں آئی ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ہی پُرامن ماحول ہمیشہ قائم رہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات بھر کوئی دھماکہ یا ڈرون جیسی کوئی مشکوک سرگرمی محسوس نہیں ہوئی، اور پورے شہر میں مکمل سکون کا ماحول ہے۔ البتہ شہریوں نے حکومت کی جانب سے جاری ہدایات، جیسے بلیک آؤٹ وغیرہ، پر عمل کرنے پر زور دیا تاکہ سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
 

بھارتیہ صوفی فاؤنڈیشن کے قومی صدر نے اپنے خیالات کا کیا اظہار:

 
بھارتیہ صوفی فاؤنڈیشن کے قومی صدر، کشش وارثی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی، دہشتگردی، اور اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشش وارثی نے کہا کہ پاکستان خود اپنی ہی دہشتگردی کا شکار ہو چکا ہے۔ وہاں دہشتگردی کی جڑیں اتنی گہری ہو چکی ہیں کہ وہ خود اپنے ہی بنائے ہوئے نظام سے لڑ رہا ہے۔ پاکستان کی اس افسوسناک حالت پر مجھے دکھ ہے۔انہوں نے ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان ممالک اور عناصر کا سماجی طور پر بائیکاٹ کریں جو دہشتگردی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مسلمان دہشتگردوں کو پناہ دیتے ہیں، ایسے عناصر کا بائیکاٹ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔