• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • اٹاوہ ضلع میں برہمن برادری کے لوگوں کا، یادو سماج کے کتھا واچک پر ظلم

اٹاوہ ضلع میں برہمن برادری کے لوگوں کا، یادو سماج کے کتھا واچک پر ظلم

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 24, 2025 IST     

image
اتر پردیش کے اٹاوہ ضلع کے داندرپور  گاؤں میں، برہمن برادری کے لوگوں نے مبینہ طور پر یادو ذات کے ایک کتھا واچک  اور اس کے ساتھی کا سر منڈوا دیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے پیر (23 جون) کو دیر گئے بتایا کہ اس واقعے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آیا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم سمیت چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اکھلیش یادو نے اس واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کیا:

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اس واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تین دن میں سخت ایکشن نہ لیا گیا تو پی ڈی اے کی عزت کے تحفظ کے لیے ایک بڑی تحریک کی کال دی جائے گی۔ یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو پیش آیا۔
 
اٹاوہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) برجیش کمار سریواستو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ  اس شخص کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کا سر منڈوایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متاثرہ شخص نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا کہا؟

ایس ایس پی نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کے حوالے سے دوسری طرف کا کہنا ہے کہ کتھا واچکوں  نے ان سے اپنی ذات چھپائی۔ صحافیوں سے بات چیت میں متاثرہ کتھا واچک  کا کہنا تھا کہ میں پہلے ایک پرائیویٹ اسکول چلاتا تھا لیکن حکومت نے اسکول بند کردیا، اس لیے میں نے بھاگوت کتھا کرنا شروع کردی اور کتھا  مکت منی کا معاون بن گیا۔
 
انہوں نے کہا،ہمیں 21 جون کو دندار پور گاؤں میں بھگوت کتھا کے لیے بلایا گیا تھا۔ ہم سے ہماری ذات کے بارے میں پوچھا گیا، اس کے بعد مجھے پوری رات تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میرے بال منڈوائے گئے۔ اس واقعہ کو لے کر سماج وادی پارٹی کے ایک وفد نے متاثرین کے ساتھ ایس ایس پی سے ملاقات کی اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔