Thursday, May 21, 2026 | 03 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وزیر اعظم مودی اپنے 5 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں پہنچے اٹلی

وزیر اعظم مودی اپنے 5 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں پہنچے اٹلی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 20, 2026 IST

وزیر اعظم مودی اپنے 5 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں پہنچے اٹلی
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے 5 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں آج اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وزیر اعظم مودی اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور صدر سرجیو میٹریلا سے ملاقات کریں گے اور بھارت-اٹلی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
 
بتا دیں کہ روم ہوائی اڈے پرجب وزیر اعظم مودی  کی آمد ہوئی تو اٹلی کے نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی نے  پرتپاک استقبال کیا۔ دوسری طرف، وزیر اعظم جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'روم میں خوش آمدید دوست'۔
 
وزیر اعظم نے دورے کا ایجنڈا بتایا:
 
وزیر اعظم نے لکھا، ’’میں صدر سرجیو اور وزیر اعظم میلونی کے ساتھ بات چیت کروں گا۔ اس دورے کا مرکزی فوکس بھارت-اٹلی کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر ہوگا، جس میں ’بھارت-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری‘ (IMEC) پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2025-29 کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کروں گا، جو کثیرالجہتی اور عالمی غذائی سلامتی کے لیے بھارت کی وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا۔‘‘
 
دونوں ممالک کے تعلقات فیصلہ کن مرحلے پر:
 
دی اکنامک ٹائمز میں شائع ایک مشترکہ مضمون میں وزیر اعظم مودی اور میلونی نے لکھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ’فیصلہ کن مرحلے‘ پر پہنچ چکے ہیں اور ’دوستی سے آگے بڑھ کر آزادی اور جمہوریت کے اقدار اور مستقبل کے لیے مشترکہ نقطہ نظر‘ پر مبنی ایک خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔دونوں وزرائے اعظم نے دلیل دی کہ بحیرہ روم اور انڈو پیسیفک علاقے کو اب الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔
 
کن مسائل پر ہوگی بات؟
 
بھارت اور اٹلی کے درمیان حالیہ برسوں میں تجارت، دفاع، سبز توانائی، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مضبوط ہوا ہے۔ توقع ہے کہ عالمی معاشی چیلنجز اور توانائی سلامتی سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔
 
خارجہ وزارت نے کہا، ’’بھارت-اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے۔ بھارت اور اٹلی کے درمیان طویل مدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری ہے۔ یہ دورہ بھارت-اٹلی شراکت داری کو نئی رفتار دے گا۔‘‘
 
اٹلی میں بھارتی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم:
 
وزیر اعظم 5 یورپی ممالک کے دورے پر ہیں، جس کا آغاز متحدہ عرب امارات (UAE) سے ہوا تھا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی سلامتی سے متعلق متعدد معاہدے ہوئے۔ UAE کے بعد وزیر اعظم نیدرلینڈز پہنچے اور وزیر اعظم روب جیٹن، بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ سوئیڈن روانہ ہوئے۔ پھر ناروے میں بھارت-نارڈک سمٹ میں شرکت کی۔ اب وہ اٹلی پہنچ چکے ہیں۔