وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ماہ فروری میں امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ اطلاع نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات پیر کو فلوریڈا سے جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس آتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے کہی۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر فروری میں ان سے ملنے وائٹ ہاؤس آئیں گے۔ ہمارے ہندوستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔وزیر اعظم مودی فروری میں واشنگٹن جاتے ہیں تو وہ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد وائٹ ہاؤس پہنچنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔
ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے تعلق سے کیا کہا؟
ٹرمپ نے کہا کہ اگر غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والے ہندوستانیوں کو واپس لینے کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم مودی وہی کریں گے جو صحیح ہے۔دونوں رہنماؤں نے عالمی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ منصفانہ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہندوستانی اور امریکی سفارت کار فروری کے اوائل میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مودی اور ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں بات چیت کی ۔
پیر کو وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد مودی نے ایکس پر لکھا، 'اپنے پیارے دوست صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ انہیں ان کی تاریخی دوسری میعاد پر مبارکباد دی۔ ہم ایک باہمی فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم عوام کی فلاح و بہبود اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کریں گے۔اس سے پہلے نومبر میں مودی نے ٹرمپ کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد دی تھی۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور پی ایم مودی کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدر ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ۔