Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ایران کے جوہری ٹھکانوں پرامریکی بمباری ،وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سےکی بات ،کشیدگی میں اضافہ پر کیا تشویش کا اظہار

ایران کے جوہری ٹھکانوں پرامریکی بمباری ،وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سےکی بات ،کشیدگی میں اضافہ پر کیا تشویش کا اظہار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 22, 2025 IST     

image
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بات کی اور ایران اسرائیل کشیدگی میں  اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بات کی، ہم نے موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بات کی، حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ آگے بڑھنے اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے فوری طور پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے ہمارے مطالبے کا اعادہ کیا  ہے۔بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایرانی حکمراں سے ایسے وقت میں بات ہوئی ہے۔جب کہ امریکہ نے بھی  اس جنگ میں مداخلت کرتے ہوئے  ایران کے تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ اور انہیں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
 
 
سنجے راوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر  اٹھایاسوال:
 
شیو سینا یو بی ٹی کےلیڈر  سنجے راوت نےایران اسرائیل تنازع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر سوال اٹھایا۔  انہوں نے کہا  کہ اگر ایران اسرائیل تنازع جاری تھا تو   امریکی صدر ٹرمپ کو مداخلت کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔وہ خود اس میں شامل ہوگئے۔اور ایران پر حملے کا حکم بھی دیا۔ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی تھی تو  امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ روکنے کا سہرا اپنے سر لیا۔
 
امریکہ اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کی  کوشش کر رہا ہے۔ اویسی 
 
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نےاسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو فلسطینیوں کا قاتل ہے۔اویسی نے امریکہ پر بھی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پالیسی صرف اسرائیلی حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکمل نسل کشی ہے، اور کوئی اس پر بات نہیں کر رہا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی کیوں نہیں پوچھتا کہ اسرائیل کے پاس کتنے جوہری ہتھیار ہیں؟
 
ابو عاصم نے بھی اٹھائے سوال:
مہا راشٹرا سماج وادی پارٹی کے  صدر ابو عا صم اعظمی نے کہا کہ  امریکہ یہ    کہہ  رہا  ہے کہ میں نے پاکستان اور ہندوستان کی جنگ روک دی ہے ۔ جبکہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔ لیکن امریکہ بار بار یہ  کہہ رہا ہے  اس نے جنگ روک دی  ہے ۔یہ  ہماری تو ہین  ہے۔ انہوں نے اسرا ئیل کی جانب سے فلسطین پر کئے  جانے والے حملوں کی بھی شدید مذمت کی ۔ فلسطین  پر اسرائیلی حملوں پر امریکہ کی خامو شی   کی بھی مذمت کی ۔
 
وہیں شیوسینا یو بی ٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملوں پر امریکہ اور اسرائیل شدید تنقید کی ہے۔  پرینکا چترویدی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے عوام نے  صدر ٹرمپ کو ووٹ دیا لیکن نیتن یاہو کو اپنا باس بنا لیا  ہے۔ اسکےعلاوہ مرکزی وزیر پیوش گوئل نےایران  کی تین  جوہری  تنصیبات پر امریکی حملے پر  کہا کہ وزیر اعظم مودی کی یہ سوچ  رہی ہے کہ جنگ کسی بھی مسلئے کے حل نہیں ہے ۔  بات چیت اور سفارت کاری ایک ایسا ذریعہ ہے ۔  جسے کسی بھی  مسئلے کے حل کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔