Friday, November 28, 2025 | 07, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • وزیراعظم نے بھارتی خلائی اسٹارٹ اپ کے کیمپس کاکیا افتتاح ، جین زی کی صلاحیتوں پر ڈالی روشنی

وزیراعظم نے بھارتی خلائی اسٹارٹ اپ کے کیمپس کاکیا افتتاح ، جین زی کی صلاحیتوں پر ڈالی روشنی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 27, 2025 IST

وزیراعظم نے بھارتی خلائی اسٹارٹ اپ کے کیمپس کاکیا افتتاح ، جین زی کی صلاحیتوں پر ڈالی روشنی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  27 نومبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہندوستانی خلائی اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا۔ساتھ ہی بھارت کے پہلے نجی راکٹ وکرَم-1 کا بھی افتتاح کیا۔یہ راکٹ اونچائی میں 7 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور اسے اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے تیار کیا ہے۔ اس کیمپس میں لانچ وہیکل کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ، انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ کا کام ہوگا۔ یہ پرائیویٹ اسپیس کمپنی کا کیمپس تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع ہے اور کمپنی کا ہیڈ آفس بھی یہیں ہے۔
 
 دنیا کے جین زی کو بھارت کے جین زی سے سیکھنا چاہیے:
 
اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ آج ملک خلائی شعبے میں ایک غیرمعمولی موقع کا گواہ بن رہا ہے۔ آج نجی شعبہ بھارت کے خلائی ماحولیاتی نظام میں زبردست ترقی کر رہا ہے۔ بھارت کے نوجوان ہمارے جین زی نئے نتائج لا رہے ہیں۔ دنیا کے جین زی کو بھارت کے جین زی سے سیکھنا چاہیے۔ آج جین زی انجینئرز اور سائنسدان نئی نئی ٹیکنالوجی بنا رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہم نیوکلیئر سیکٹر کو بھی آگے بڑھانے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا  "نئی سہولت ہر مہینے ایک آربیٹل راکٹ تیار کر سکتی ہے، جس سے ملک کے اسپیس سیکٹر کو نئی رفتار ملے گی اور نوجوان ٹیلنٹ کو ہائی ٹیک شعبے میں بڑے مواقع ملیں گے۔
 
 وکرم۔1راکٹ کی خاصیت کیا ہے؟
 
وکرم۔1ایک جدید آربیٹل راکٹ ہے جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے سائز کے سیٹلائٹس کو مدار میں استوار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ہلکا، تیز اور فیول ایفیشنٹ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے، جو لاگت کم رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دیتا ہے۔ اسکائی روٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ راکٹ بھارت کی پرائیویٹ اسپیس انڈسٹری کو نئی سمت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل کے مشنز کے لیے خاص تیاری دکھاتا ہے۔
 
انفینٹی کیمپس کی صلاحیت اور اہمیت:
 
وکرم۔1آربیٹل راکٹ کی تیاری اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے نئے انفینٹی کیمپس میں ہوگی، جس کا افتتاح بھی آج وزیراعظم مودی نے کیا۔ یہ جدید سہولت تقریباً 2 لاکھ مربع فٹ میں پھیلی ہوئی ہے اور کئی لانچ وہیکلز کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ، انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ کے لیے تیار ہے۔ یہاں ہر مہینے ایک آربیٹل راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے پروڈکشن تیز ہوگی اور نجی اسپیس سیکٹر کی رفتار مزید مضبوط ہوگی۔
 
 اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی کب قائم ہوئی؟
 
واضح رہے کہ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی کی بنیاد پون چندنا اور بھرت ڈھاکا نے 2018 میں رکھی تھی۔ دونوں آئی آئی ٹی سے پاس آؤٹ ہیں اور اسرو (ISRO) کے سابق سائنسدان بھی رہ چکے ہیں۔ کمپنی نے اس سے قبل 2022 میں "وکرم-ایس" راکٹ لانچ کیا تھا، جو سب آربیٹل راکٹ تھا یعنی یہ 100 کلومیٹر اوپر تو گیا مگر زمین کی مدار (آربیٹ) میں داخل نہیں ہو سکا تھا۔