اتر پردیش کے پیلی بھیت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 75 سال کے ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ X پر، ورون گاندھی نے لکھا، وزیراعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد۔ آپ کی زندگی کا سفر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سیکھنا انسانی زندگی کا ابدی فرض ہے۔ اپنے تجربات کو وژن میں بدلنے کی آپ کی لگن اور قومی خدمت میں آپ کا وژن ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔
قبل ازیں، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی، اور انہیں 1.4 بلین ہندوستانیوں کی امیدوں اور امنگوں کا رہنما قرار دیا۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے وزیراعظم کو ان کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی:
مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے وزیراعظم مودی کو ان کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں گذشتہ 8 برسوں سے ان کی ٹیم کا حصہ ہوں۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ پانچ بڑے گردواروں میں ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستانی معیشت کافی مستحکم ہوئی ہے اور آج ہم دنیا کے کئی اہم ممالک کو پیچھے چھوڑدیاہے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی:
مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے بھی پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ پیوش گوئیل نے اپنے پیام میں کہاکہ وزیراعظم کو ان کی بے داغ اور خدمت کرنے والی سیاسی زندگی اور سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کی زندگی اس وقت قوم کے نام ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور لوگوں کو فلاحی اسکیمات پہنچانے کیلئے اپنی زندگی وقت کردی ہے۔
یمامالینی نے بھی پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی:
اداکارہ اور بی جے پی ایم پی ہیمامالینی نے بھی پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ہیمامالینی نے کہاکہ اس خاص موقع پر میں اپنے ارکان خاندان کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آپ پر فخر ہے کیونکہ جب سے آپ نے ملک کی قیادت سنبھالی ہے تب سے ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ملک ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہاہے اور عام آدمی کو اس کے فوائد حاصل ہورہے ہیں۔
اسٹار فاسٹ بولر سراج نے وزیراعظم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی:
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی وزیراعظم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر پر مبارکباد دی۔ محمد سراج نے کہاکہ پی ایم مودی ہر وقت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ جب ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتاتھا تو اس وقت بھی وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں آئے اور ہمیں مبارکباد دی۔ ان کے اس رویہ سے ہر وقت ہماری ہمت افزائی ہوتی ہے۔