مہاراشٹر کے پونے میں بس میں 26 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں سوارگیٹ تھانے میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پونے سٹی پولیس کی DCP Smarthana Patilنے بتایا کہ ملزموں کو پکڑنے کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کے مصروف سوارگیٹ بس اسٹینڈ پر کھڑی ریاستی ٹرانسپورٹ بس کے اندر ایک 26 سالہ خاتون کی مبینہ طور پر عصمت دری کرنے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس کے خلاف کئی مجرمانہ ریکارڈ درج ہیں۔
سوارگیٹ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا، ملزم کی شناخت دتا گڈے (Datta Gade)کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے خلاف چوری اور چین چھیننے کے مقدمات درج ہیں۔ سورگیٹ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (MSRTC) کے سب سے بڑے بس جنکشن میں سے ایک ہے۔ لڑکی نے پورا واقعہ پولیس کو بتا دیا ہے۔ DCP Smarthana Patil نے کہا،لڑکی یہاں کام کرتی ہے اور اپنے گاؤں جا رہی تھی جب بس اسٹینڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس افسر نے مزید کہا، متاثرہ لڑکی شام 5.30 اور 6.30 کے درمیان بس اسٹینڈ پر تھی۔ تبھی ایک آدمی اس کے پاس آیا اور اس نے لڑکی سے واقفیت کرائی اور میٹھی میٹھی باتیں کرنے کے بعد پوچھا کہ دیدی کہاں جا رہی ہو، لڑکی نے بتایا کہ اسے پھلٹن جانا ہے۔ تو ملزم نے کہا کہ پھلٹن جانے والی بس اس جگہ نہیں رکتی، وہ دوسری جگہ پر رکی ہے۔ اس پر لڑکی نے کہا کہ بس یہاں ہی رکتی ہے، تو اس نے کہا کہ مجھے اس جگہ کے بارے میں سب معلوم ہے، وہ بس دوسری جگہ پر لگی ہے۔ آپ جلدی آو میں آپ کو بس میں بٹھا دوں گا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم بات کرتا نظر آرہا ہے۔
ڈی سی پی نے کہا، ملزم اسے اپنی بات میں پھنسا کر لے گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں بات کر تے نظر آرہے ہیں اور لڑکی اس کے ساتھ جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ بس کے قریب پہنچ کر میں نے اسے کہا کے بس کے اندر تو بہت اندھیرا ہے تو اس نے بتایا کہ رات ہو چکی تھی اور لوگ لائٹس بند کر کے سو رہے تھے۔ تم اندر جا کر دیکھو، وہاں لوگ موجود ہوں گے۔ اور پھر لڑکی بس کے اندر چلی گئی اور وہ اس کے پیچھے پیچھے چلا گیا۔ پھر ملزم نے دروازہ بند کر دیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔
متاثرہ نے درج کرائی شکایت۔
اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس افسر نے مزید کہا کہ واقعہ کے بعد ملزم بس سے اتر کر چلا گیا۔ لڑکی بھی بس سے نیچے اتری اور دوسری بس پکڑ کر اپنے گھر جارہی تھی۔ اس دوران اس نے اپنے دوست سے بات کی اور اسے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ جس پر لڑکی کے دوست نے کہا کہ آپ ایسے گھر نہ جائیں، پہلے جا کر پولیس کو بتا دیں۔ اس کے بعد لڑکی پولیس اسٹیشن آئی اور ہم نے فوراً شکایت درج کی ہے۔ ملزم کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ملزم کے بھائی کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔