پنجاب کے پٹیالہ میں پیر کو کوڑے کے ڈھیر سے کئی راکٹ لانچر بم ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بم قبضے میں لے کر پورے علاقے کو سیل کر دیا۔ پولیس اب مزید بم ملنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے کی تلاشی لے رہی ہے اور اس شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس نے بم کو کچرے میں رکھا تھا۔یہی نہیں پولیس اسے کسی بڑے حملے کی سازش کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے۔
ایک راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی۔
پٹیالہ پولیس نے بتایا کہ ایک راہگیر نے دوپہر کے وقت راج پورہ روڈ پر واقع ایک اسکول کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بم جیسی چیز پڑی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد جب پولیس موقع پر گئی تو انہیں وہاں 7 مختلف قسم کے راکٹ لانچر بم پڑے ہوئے ملے۔پولیس اتنے بم دیکھ کر حیران رہ گئی اور پورے علاقے کو سیل کرکے لوگوں کی نقل و حرکت روک دی۔
Patiala, Punjab: Ammunition was found in a garbage dump near Atma Ram School Ground on Rajpura Road. Police immediately took possession of it and initiated an investigation pic.twitter.com/mIPctOwzdH
— IANS (@ians_india) February 10, 2025
بموں میں دھماکہ خیز مواد نہیں ۔
پٹیالہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نانک سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا ،کہ ایک راہگیر نے بموں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 7 راکٹ لانچر بم برآمد کیے، اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا اور ان کا معائنہ کیا گیا، جس نے تصدیق کی کہ بموں میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔انہوں نے کہا، شاید کسی کباڑ فروش نے یہ بم کچرے کے ڈھیر میں پھینکے ہوں گے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
آرمی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے: ایس ایس پی
ایس ایس پی سنگھ نےکہا کہ تحقیقات میں کوئی بھی بم فعال نہیں ملا اور سب پرانے تھے تاہم اس بارے میں بھارتی فوج کے حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، فوج کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر بموں کی تحقیقات کرے گی، اس کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بم کو کچرے کے ڈھیر میں رکھنے والے شخص کی شناخت کے لیے علاقے کے سی سی ٹی سی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کی شناخت کے بعد ہی ساری صورتحال واضح ہو سکے گی۔
سال 2022 میں کیا گیا تھا حملہ ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دسمبر 2022 میں پٹیالہ سے 200 کلومیٹر دور ترن تارن ضلع کے سرہالی پولیس اسٹیشن پر راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (RPG) سے حملہ کیا گیا تھا۔اس حملے میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تھانے کے احاطے کی کھڑکی کو نقصان پہنچا۔اس سے سات ماہ قبل موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر آر پی جی سے حملہ کیا گیا تھا۔ ایسے میں پولیس بم ملنے کے واقعہ کو ہلکے سے نہیں لے رہی ہے۔