Thursday, January 15, 2026 | 26, 1447 رجب
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی پی ایل 2026 سے پہلے جتیش شرما کی آل ٹائم آئی پی ایل الیون، کوہلی کو نہیں ملی جگہ

آئی پی ایل 2026 سے پہلے جتیش شرما کی آل ٹائم آئی پی ایل الیون، کوہلی کو نہیں ملی جگہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 14, 2026 IST

آئی پی ایل 2026 سے پہلے جتیش شرما کی آل ٹائم آئی پی ایل الیون، کوہلی کو نہیں ملی جگہ
آئی پی ایل 2026 سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے وکٹ کیپر بلے باز جتیش شرما نے اپنی آل ٹائم آئی پی ایل پلیئنگ الیون منتخب کر کے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ سب سے بڑا سرپرائز یہ رہا کہ اس ٹیم میں کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ کپتانی کی ذمہ داری مہندر سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔ جتیش کا یہ انتخاب سوشل میڈیا پر خاصا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
 
آر سی بی سے خاص تعلق
 
جتیش شرما نے 2025 میں آر سی بی کی نمائندگی کرتے ہوئے خود کو ایک قابلِ اعتماد فنشر کے طور پر ثابت کیا تھا۔ میگا آکشن میں 11 کروڑ روپے میں خریدے گئے جتیش نے اس سیزن میں تیز رفتار رنز بنا کر ٹیم کو مضبوطی فراہم کی۔ اسی سال آر سی بی نے پہلی بار آئی پی ایل ٹرافی جیتی، جس میں جتیش کا کردار نہایت اہم رہا۔ اس دوران انہوں نے 176.35 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 261 رنز بنائے۔ بہترین کارکردگی کے باوجود ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ایشان کشن کی واپسی کے باعث انہیں ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔
 
جتیش شرما کی آل ٹائم آئی پی ایل الیون
 
جتیش کی منتخب کردہ ٹیم میں اوپننگ کی ذمہ داری روہت شرما اور ایڈم گلکرسٹ کو دی گئی ہے۔ دونوں ہی آئی پی ایل میں جارحانہ شروعات کے لیے مشہور ہیں۔ تیسرے نمبر پر سوریہ کمار یادو کو رکھا گیا ہے، جو ٹی20 کرکٹ میں کسی بھی وقت میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مڈل آرڈر میں جیکس کیلس اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔
 
 
 
مہندر سنگھ دھونی کو نہ صرف وکٹ کیپر بلکہ کپتان کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔ جتیش کے مطابق دھونی کی قیادت اور پرسکون مزاج بڑے میچوں میں ٹیم کو برتری دلا تے ہے۔ آل راؤنڈر کے طور پر ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل کو شامل کیا گیا ہے، جس سے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتر توازن قائم ہوتا ہے۔
 
بولنگ میں مضبوط اور قابلِ اعتماد حملہ
 
بولنگ یونٹ میں ورون چکرورتی کو اسپن کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ تیز بولنگ کا بوجھ جسپریت بمراہ اور جوش ہیزل ووڈ سنبھالتے نظر آتے ہیں۔ یہ بولنگ اٹیک کسی بھی پچ پر حریف ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔
 
جتیش شرما کی آل ٹائم آئی پی ایل پلیئنگ الیون
 
روہت شرما، ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، جیکس کیلس، اے بی ڈی ویلیئرز، ہاردک پانڈیا، ایم ایس دھونی (کپتان)، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، جوش ہیزل ووڈ