Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آر سی بی بمقابلہ پنجاب کنگز :آج ہوگا آئی پی ایل 2025 کا فائنل،دونوں ٹیموں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کاہے موقع

آر سی بی بمقابلہ پنجاب کنگز :آج ہوگا آئی پی ایل 2025 کا فائنل،دونوں ٹیموں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کاہے موقع

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 03, 2025 IST     

image
آئی پی ایل 2025 اپنے آخری موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ سیزن کا ٹائٹل میچ احمد آباد رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ ان دونوں ٹیموں کیلئے آئی پی ایل ٹائٹل کیلئے 18 سال کا طویل انتظار ختم کرنے کا موقع لے کر آیا ہے۔ آر سی بی نے کوالیفائر ون میں پنجاب کنگز کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ پنجاب کنگز نے کوالیفائر ٹو میں پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دیکر خطابی مقابلہ میں داخلہ حاصل کیاہے۔ اس طرح آج جہاں ایک جانب پنجاب کنگز کو کوالیفائر ون میں ہوئی شکست کا بدلہ لینے کا بھی موقع رہے گا۔ 
 
دونوں ٹیموں کے پاس طاقتور بیاٹنگ لائن  اپ کے ساتھ مضبوط بولنگ اٹیک بھی ہے جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو آج ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے جو شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس دوران الیمنیٹر مقابلہ کی طرح آج بھی میچ کے دوران بارش کی وجہ سے خلل پیدا ہوسکتاہے۔ 
 
وہیں احمدآباد میں آج شام ہونے والے آئی پی  ایل فائنل سے قبل ایک شاندار اختتامی تقریب منعقد کی جائےگی۔  اس تقریب میں بالی ووڈ ستارے اپنی پرفارمنس سے سب کو متاثر کریں گے۔ گلوکار شنکر مہادیون کا اس موقع پر خاص پروگرام رہے گا جبکہ بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان بھی نظر آئیں گے ۔ تاہم عامر خان پرمارمنس نہیں دیں گے بلکہ وہ بھوجپوری میں کامنٹری کریں گے۔ عامر خان بھوجپوری اداکار روی شنکر کے ہمراہ کامنٹری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس کے علاوہ میچ کے آغاز سے قبل ہندوستانی فوج کو خراج پیش کیاجائے گا جس نے پہلگام حملے کے بعد آپریشن سندور کے ذریعہ دہشت گردی پھیلانے والوں کو منہ توڑ جواب دیاتھا۔