Friday, April 24, 2026 | 06 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آر ٹی سی ہڑتال کے دوران خودسوزی کی کوشش کرنے وا لے ڈرائیور کی موت

آر ٹی سی ہڑتال کے دوران خودسوزی کی کوشش کرنے وا لے ڈرائیور کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 24, 2026 IST

آر ٹی سی ہڑتال کے دوران خودسوزی کی کوشش کرنے وا لے ڈرائیور کی موت
تلنگانہ میں آر ٹی سی ہڑتال کے دوران خودسوزی کی کوشش کرنے وا لے ڈرائیو۔ شنکر گوڑ۔ کی علاج  کے دوران موت ہوگئی۔  ذرائع کے مطابق شنکر گوڑ 80 فیصد سے زائد جھلس گئے تھے۔  ان کوعلاج کے لئے حیدرآباد کے۔ اپولو ڈی آر ڈی او ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے علاج کے دوران  آخری  سا نس لی۔ آر ٹی سی ہڑتال کے سلسلے میں جمعرات کو ریاست بھر میں مختلف مقامات پر ملازمین نے احتجاج کیا تھا۔ اس موقع  پر متحدہ ورنگل  کےنرسم پیٹ آر ٹی سی ڈپو میں ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دینے والا شنکر گوڑ  بس اسٹینڈ کے سامنے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا  لی  تھی۔  
 
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے آر ٹی سی ڈرائیور  شنکر گوڑ کی  موت پر  اپنے  گہرے دکھ کا اظہار کیا۔  وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت شنکر گوڑ کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری مدد فراہم کر ے گی۔ انہوں نے شنکر گوڑ کے ارکان  خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت آر ٹی سی ملا زمین  کے ساتھ  بات چیت کر رہی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
 
وہیں دوسری طرف تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر رام چندر راؤ نے آر ٹی سی ڈرائیور شنکر گوڑ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا  کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے کارپوریشن کو حکومت میں ضم کرنے کا وعدہ کرکے آر ٹی سی ملازمین کو دھوکہ دیا تھا۔اسے پورا کرنے میں ناکام رہی۔ 
 
انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ کانگریس حکومت بھی اسی طرح آر ٹی سی کارکنوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔بی جے پی نے شنکر گوڑ کی موت پر ورنگل میں بند کی کال کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے  حکومت سے مطا لبہ کیا کہ وہ  متوفی ڈرائیور کے خاندان کے لیے ایکس گریشیا معاوضہ کا اعلان کرے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کر نے  مطا لبہ  کیا۔  رامچندر راو نے کہا کہ  بی جے پی اس مشکل وقت میں شنکر گوڑ کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔