Saturday, April 25, 2026 | 07 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں آر ٹی سی کی ہڑتال ختم؛حکومت اور ورکرس جے اے سی کی بات چیت کامیاب

تلنگانہ میں آر ٹی سی کی ہڑتال ختم؛حکومت اور ورکرس جے اے سی کی بات چیت کامیاب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 25, 2026 IST

تلنگانہ میں آر ٹی سی کی ہڑتال ختم؛حکومت اور ورکرس جے اے سی کی بات چیت کامیاب
ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک اور وزراء کی ٹیم کے ساتھ آر ٹی سی جے اے سی کی اہم بات چیت کامیاب رہی جس کے بعد ہونین کے قایدین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے ملازمین کیلئے 10 فیصد پی آر سی کی منظوری دے دی ہے اور آر ٹی سی کو سرکاری نظام میں ضم کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے یونین انتخابات کیلئے بھی گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ دیگر مسائل کے حل پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد اب آر ٹی سی بسیں دوبارہ سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی جس سے عوام کو بڑی راحت ملنے والی ہے۔ 
 
قبل ازیں ریاستی حکومت اور آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے ہڑتال کے دوران خود کو آگ لگانے والے ڈرائیور شنکر گوڑ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی میٹنگ سے قبل سکریٹریٹ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر حکومت اور جے اے سی قائدین نے آر ٹی سی ورکر کو خراج پیش کیا۔ واضح رہے کہ شنکر گوڈ نے نرسم پیٹ میں احتجاج کے دوران خودکشی کی کوشش کی تھی جو بعدازاں علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ 
 
وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے نے آر ٹی سی ہڑتال کے دوران خودکشی کرنے والے ٹرائیور کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ آر ٹی سی ہمارا خاندان ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ ہمارے خاندان کے ایک رکن کا انتقال ہوگیا۔ بھٹی نے کہاکہ عوامی انتظامیہ کی حکومت نے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مثبت فیصلے کئے۔حکومت نے آر ٹی سی شناختی انتخابات کرانے پر اتفاق کیاہے۔
 
انہوں نے کہاکہ حکومت نے آر ٹی سی انتظامیہ کو انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے علاوہ انضمام کا مسئلہ ، جو ایک دہائی سے زیر التوا ہے، پر بھی طویل بحث کی گئی۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وزراء سریدھر بابو، وویک وینکٹ سوامی، اڈلوری لکشمن کمار، چیف سکریٹری اور دیگر افسران کی ایک ٹیم نے آر ٹی سی جے اے سی کے ساتھ بات چیت کی۔