• News
  • »
  • قومی
  • »
  • امریکہ میں تعلیم کا خرچ کہاں سے آیا؟ آر ٹی آئی کارکن کا ابھیجیت ڈیپکے بڑا سوال

امریکہ میں تعلیم کا خرچ کہاں سے آیا؟ آر ٹی آئی کارکن کا ابھیجیت ڈیپکے بڑا سوال

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Aug 02, 2026 IST

امریکہ میں تعلیم کا خرچ کہاں سے آیا؟ آر ٹی آئی کارکن کا ابھیجیت ڈیپکے بڑا سوال
 آر ٹی آئی کارکن امت تیواری نے کاکروچ جنتا پارٹی کی فنڈنگ اور اس سے وابستہ افراد کے اثاثوں سے متعلق کئی شکایات درج کرائی ہیں۔ امت تیواری نے الیکشن کمیشن آف انڈیا ، سینٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس و کسٹمز اور مہاراشٹر حکومت کو درخواستیں بھیجی ہیں، جن میں انہوں نے تنظیم کی فنڈنگ اور مالی معاملات کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

 "سی بی ائی سی"، "ای سی آئی"،اور مہاراشٹر حکومت کو شکایت

امت تیواری کے مطابق انہوں نے سی جے پی کے کام کاج اور فنڈنگ سے متعلق مختلف اداروں سے کاروائی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے"سی بی ائی سی" سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی جانچ کرے کہ سینئر وکیل کپل سبل سے متعلق1کروڑ روپے کے فنڈ پر 18فیصد جی ایس ٹی لاگو ہونا چاہیے یا نہیں۔

ابھیجیت ڈیپکے کے والد کے اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ

امت تیواری نے مہاراشٹر حکومت سے"سی جے پی" کے بانی ابھیجیت ڈیپکے کے والد بھگوان راؤ ڈیپکے کے مبینہ اثاثوں کی جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھگوان راؤڈیپکے، "جو ایم آئی ڈی سی"کے سابق جونیئر انجینئر رہے ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 60 سے 65 ہزار روپے تھی۔تیواری نے سوال اٹھایا کہ اتنی آمدنی کے باوجود وہ مبینہ طور پر اپنے بچوں کی امریکہ میں تعلیم کے اخراجات کیسے مکّمل کر سکے۔ انہوں نے اسے ممکنہ طور پر آمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

"سی جے پی" کے رجسٹریشن اور فنڈنگ پر سوال

امت تیواری نے الزام لگایا کہ اگر "سی جے پی" ایک سیاسی جماعت کی طرح کام کر رہی ہے اور چندہ حاصل کر رہی ہے تو اسے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 29اے ، کے تحت رجسٹر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تنظیم بغیر رجسٹریشن کے فنڈ حاصل کر رہی ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔

نیٹ احتجاج اور مودی کے خلاف بیانات پر اعتراض

امت تیواری نے سی جے پی کی قیادت میں ہونے والےنیٹ احتجاج پر بھی اپنا اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کے ابتدائی مقصد کی حمایت کرتے تھے، لیکن احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی مرحوم والدہ کے خلاف کیے گئے مبینہ بیانات سے وہ متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا احترام ہونا چاہیے اور احتجاج کے دوران وزیر اعظم کے غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات پر کیے گئے تبصروں پر بھی انہوں نے شکایت درج کرائی ہے۔

کاروائی کا مطالبہ

امت تیواری کا کہنا ہے کہ ان تمام معاملات کو ان کی شکایات میں شامل کیا گیا ہے اور انہوں نے متعلقہ اداروں سے مناسب کارامریکہ میں تعلیم کا خرچ کہاں سے آیا؟ آر ٹی آئی کارکن کا بڑا سوالوائی کی درخواست کی ہے۔