Wednesday, March 12, 2025 | 12, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • راہل گاندھی کا بڑا بیان ،کہا پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

راہل گاندھی کا بڑا بیان ،کہا پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Mar 08, 2025 IST     

image
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنے دورے کے دوسرے دن احمد آباد میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کانگریس گزشتہ 30 سالوں سے اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں کو متحد رہنے کا پیغام دیا اور کہا کہ پارٹی کے نظریہ کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 
راہول گاندھی نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے سے وابستہ ہیں اور لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں اور دوسرے وہ جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ گٹھ جوڑ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو الگ کرنا ضروری ہے جو کانگریس کے نام پر کام تو کررہے ہیں لیکن عوام کی عزت اور عوام کے لئے کام نہیں کر رہے ہیں۔
 
 

کانگریس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس میں لیڈروں کی کمی نہیں ہے، لیکن تنظیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کانگریس اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی، گجرات کے عوام انتخابات میں پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر عوام کی خدمت کریں۔
 
 

گجرات کی ترقی کا نیا وژن

راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات اس وقت پھنسا ہوا ہے اور اسے صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے۔ مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان عظیم لیڈروں نے کانگریس کی مضبوط بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گجرات کے نوجوانوں، کسانوں، تاجروں اور خواتین کے لیے آئے ہیں اور ان کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔