Thursday, May 21, 2026 | 03 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • راہل گاندھی کا پی ایم، ایچ ایم اور آرایس ایس پر متنازعہ تبصرہ

راہل گاندھی کا پی ایم، ایچ ایم اور آرایس ایس پر متنازعہ تبصرہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 20, 2026 IST

راہل گاندھی کا پی ایم، ایچ ایم اور آرایس ایس پر متنازعہ تبصرہ
 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور آرایس ایس کو 'غدار' قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ راہل نے ان پرملک کو بیچنے کا سخت الزام لگایا۔ کانگریس لیڈر نے بدھ کورائے بریلی میں ایک جلسہ عام میں یہ باتیں کہیں۔

راہل گاندھی کی حکومت اورآرا یس ایس پر سخت تنقید 

 راہل گاندھی نے کہا "سورج کی  تپش کی پرواہ کیے بغیر آنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ جب آپ گھر جاتے ہیں، اگر آر ایس ایس کے کارکن آپ کے پاس آتے ہیں۔ مودی اور امت شاہ  اور آر ایس ایس کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو انہیں مناسب جواب دیں، انہیں بتائیں کہ آپ کے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور آپ کی تنظیم غدار ہیں، انہیں بتائیں کہ وہ ملک کو بیچنے کا کام کر رہے ہیں، انہیں بتائیں کہ وہ ہمارے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،" 

آئین آپ کی آواز ہے اسکی حفاظت آپ کی ذمہ داری 

آئین کو عوام کی آواز بتاتے ہوئے راہل گاندھی نے زور دیا کہ اس کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔ ہاتھ میں آئین کی کاپی پکڑ کر انہوں نے کہا کہ صرف نعروں سے تبدیلی نہیں آئے گی، آئین کی حفاظت سے ہی حقوق اور تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ راہل نے آئین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’آئین آپ کی آواز ہے، آپ کا خون ہے اور اس کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔‘‘

ملک کے آئین پرحملے ہو رہےہیں

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ملک کے آئین پر عوام کی آنکھوں کے سامنے حملہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، مساوات اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے آئین کو مضبوط رکھنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کی روح کو کمزور کررہے ہیں اور کہا کہ جمہوری اداروں کی حفاظت اور سماجی انصاف کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھیں گی

مرکز اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے  راہل گاندھی نے خبردار کیا کہ ملک کو بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور آئین کو لاحق خطرات سے بچانا چاہیے۔ راہل نے پیشین گوئی کی کہ جلد ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ مودی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے جلد ہی معاشی طوفان آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی، امت شاہ اور آر ایس ایس اس کے ذمہ دار ہیں۔
 

حکومت کی ناکامی سےملک کومعاشی بدحالی کاسامنا ہوسکتا ہے

لودھواری گاؤں میں آزادی پسند ویرا پاسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے دوران منعقدہ 'بہوجن سوابھیمان سبھا' سے خطاب کرتے ہوئے، ایل او پی گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کو جلد ہی معاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کا بوجھ عام لوگوں پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ ایران محاذ آرائی نے عالمی تجارت کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق، آبنائے ہرمز پر کسی بھی طرح کے اثرات تیل اور دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کرے گا، جس سے آنے والے مہینوں میں افراط زر میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

  بی جےپی کی سخت مذمت 

بی جے پی نے راہل کے تبصرے کی سخت مذمت کی۔ بی جے پی لیڈروں  نے اعتراض کیا کہ ان کے تبصرے انتہائی قابل اعتراض  ہیں۔ انھوں نے راہل گاندھی  پرملک کے لوگوں کی توہین کر رنے کا الزام لگایا۔