اگر آپ ان دنوں میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ کمبھ میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی نقل و حرکت سے ہونے والی بھیڑ اور حالیہ دنوں بے قابو بھیڑ سے پیش آئے افسوسناک واقعات کو دیکھتے ہوئے ریلوے کئی ٹرینوں کو منسوخ کرنے کی تیاری میں ہے۔ریلوے نے 25 سے 28 فروری تک پریاگ راج جانے والے مختلف روٹس پر ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منسوخ کی گئی 32 ٹرینوں میں دھنباد، گوموہ اور بوکارو سے گزرنے والی 32 ریگولر اور کمبھ اسپیشل ٹرینیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں نئ دہلی ریلوے اسٹیشن پر بے قابو اجتماع سے بھگدڑ مچ جسکی وجہ سے کئی جانیں چلی گئی ۔انڈیا ٹی وی نیوز پورٹل کے مطابق ریلوے نے 25 سے 28 فروری تک پروشوتم، نندن کنن، کالکا-ہاوڑہ نیتا جی ایکسپریس جیسی ٹرینوں کے ٹکٹوں کی بکنگ بھی روک دی ہے۔ دیگر ٹرینوں میں ان تاریخوں کی بکنگ فی الحال جاری ہے۔ جلد ہی، منسوخ شدہ تاریخوں یعنی 25 سے 28 فروری تک ٹکٹوں کی بکنگ بند کر دی جائے گی۔
منسوخ شدہ کمبھ اسپیشل ٹرینوں کی فہرست :
03680:کوئمبٹور-دھنباد اسپیشل 25 فروری کو منسوخ ۔
03064:ٹنڈلہ-ہاؤڑہ اسپیشل 24 فروری کو منسوخ ۔
03021:ہاوڑہ-ٹنڈلا اسپیشل 26 فروری کو منسوخ ۔
03025:ہاوڑہ-ٹنڈلا اسپیشل 28 فروری کو منسوخ ۔
08425:بھونیشور-ٹنڈلا اسپیشل 26 فروری کو منسوخ ۔
08426:ٹنڈلا-بھونیشور اسپیشل 28 فروری کو منسوخ ۔
منسوخ شدہ ٹرینیں :
12802: نئی دہلی-پوری پرشوتم ایکسپریس 24 سے 27 فروری تک منسوخ رہے گی۔
12308:جودھ پور ہاوڑہ ایکسپریس 24 سے 27 فروری تک منسوخ رہے گی۔
22308:بیکانیر ہاوڑہ ایکسپریس 24 سے 27 فروری تک منسوخ رہے گی۔
12312:کالکا-ہاوڑہ نیتا جی ایکسپریس 24 سے 27 فروری تک منسوخ رہے گی۔
18310:جموں توی-سنبل پور 24 سے 27 فروری تک منسوخ رہے گا۔
18102:جموں توی ٹاٹا ایکسپریس 24 سے 27 فروری تک منسوخ رہے گی۔
12444:آنند وہار-ہلدیہ ایکسپریس 25 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12320:آگرہ کینٹ-کولکتہ ایکسپریس 27 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12874:آنند وہار-ہتیا سورن جینتی ایکسپریس 25 اور 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12816:آنند وہار - پوری نندن کنن ایکسپریس 26 اور 27 فروری کو منسوخ رہے گی۔
22911:اندور-ہاؤڑا شپرا ایکسپریس 25 اور 27 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12176:گوالیار ہاوڑہ چمبل ایکسپریس 25 سے 28 فروری تک منسوخ رہے گی۔
20976:آگرہ کینٹ سے ہاوڑہ چمبل ایکسپریس 25 سے 28 فروری تک منسوخ رہے گی۔
12178:متھرا-ہاوڑہ چمبل ایکسپریس 25 سے 28 فروری تک منسوخ رہے گی۔
12820:آنند وہار - بھونیشور اوڈیشہ سمپرک کرانتی ایکسپریس 25 اور 28 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12324:باڑمیر ہاوڑہ ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12826:آنند وہار - رانچی سمپرک کرانتی ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12282:نئی دہلی-بھونیشور دورنتو ایکسپریس 27 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12495:بیکانیر-کولکتہ پرتاپ ایکسپریس 27 فروری کو منسوخ رہے گی۔
22858:آنند وہار - سنتراگچی ایکسپریس 25 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12941:بھاو نگر-آسنسول پارس ناتھ ایکسپریس 25 فروری کو منسوخ رہے گی۔
18609:رانچی-لوکمانیہ تلک ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
آسنسول سے گزرنے والی ٹرینیں:
01904:کولکتہ-آگرہ کینٹ اسپیشل 26 فروری کو منسوخ رہیں گی۔
12274:نئی دہلی ہاوڑہ دورنتو ایکسپریس 25 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12236:آنند وہار-مادھو پور ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
12362:ممبئی-اسنسول ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
دھنباد ڈویژن کی یہ ٹرینیں:
15076:ٹنک پور-شکتی نگر ایکسپریس 25 فروری کو بھی منسوخ رہیں گی۔
15074:تانک پور-سنگرولی ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
15075:شکتی نگر تانک پور تروینی ایکسپریس 26 فروری کو منسوخ رہے گی۔
15073:سنگرولی تانک پور تروینی ایکسپریس 27 فروری کو منسوخ رہے گی۔