بھاری بارش: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے سکم میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ شمالی سکم کے چٹن میں ایک فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے تین فوجی ہلاک جبکہ چھ دیگر لاپتہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے کہا کہ علاقے میں شدید اور مسلسل بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین فوجی کی موت ہو گئی ہے ۔ انہوں اموات شدہ فوجیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
1600 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا:
دریں اثنا، منگن ضلع کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ لاچنگ میں پھنسے ہوئے 1600 سیاحوں کو پیر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ وہ 30 مئی سے پھنسے ہوئے تھے جب شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی لینڈ سلائیڈنگ اور ندیاں بہہ گئیں۔ اتوار کی رات ملبہ کو صاف کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن پیر کی صبح شروع ہوا۔ وہیں چنگتھانگ کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر ارون تھتل نے بتایا کہ لاچن ندی میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد چٹن میں فوجی کیمپ مٹی کے تودے کی زد میں آگیا۔ تین فوجی جوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چھ فوجی لاپتہ ہیں۔ فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ جمعرات کو شمالی سکم میں آٹھ سیاحوں سمیت نو افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی گاڑی دریا میں گر گئی تھی ۔ اسکے علاوہ لاچن سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چٹن، لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور اس میں بہت سے فوجی کیمپ ہیں۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے منگن ضلع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث دریائے تیستا پانی سے بھر گیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔