Monday, April 27, 2026 | 09 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • راگھو چڈھا سمیت عآپ کے تمام باغی ممبران پارلیمنٹ کو راجیہ سبھا نے دی منظوری

راگھو چڈھا سمیت عآپ کے تمام باغی ممبران پارلیمنٹ کو راجیہ سبھا نے دی منظوری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 27, 2026 IST

راگھو چڈھا سمیت عآپ  کے تمام باغی ممبران پارلیمنٹ کو راجیہ سبھا نے دی منظوری
عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑا سیاسی جھٹکا  لگا ہے۔  راجیہ سبھا نے راگھو چڈھا سمیت عآپ کے تمام باغی ممبران پارلیمنٹ  کو باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے اور انہیں اب بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کا رکن پارلیمنٹ مان لیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے بعد راجیہ سبھا (بالائی ایوان) میں بی جے پی کے اراکین کی تعداد بڑھ کر 113 ہو گئی ہے۔
 
 AAPنے نائب صدر کو خط لکھا تھا:
 
عام آدمی پارٹی کے ایم پی  سنجے سنگھ نے اتوار 26 اپریل 2026 کو راجیہ سبھا کے صدر (سہاپتی) سی پی رادھا کرشنن کو خط لکھا تھا۔ اس خط میں انہوں نے عآپ چھوڑنے والے تمام سات ممبران پارلیمنٹ  کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ یہ   ایم پیز عام آدمی پارٹی کی ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے، لیکن بعد میں انہوں نے پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔  
 
سنجے سنگھ نے اسے دَل بدل سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ پنجاب کی عوام اور بھارتی آئین کے ساتھ غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو AAP اس معاملے میں قانونی کاروائی کرے گی۔
 
تاہم، راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نے AAP کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اب ان ممبران پارلیمنٹ  کو سرکاری طور پر بی جے پی کا حصہ مانا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے صرف تین رکن پارلیمنٹ باقی رہ گئے ہیں۔
 
راگھو چڈھا سمیت 7 ممبران پارلیمنٹ  نے چھوڑی پارٹی:
 
راگھو چڈھا، سندیپ پاتھک اور اشوک مِتل نے جمعہ 24 اپریل 2026 کو پریس کانفرنس کر کے عام آدمی پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ ہربھجن سنگھ، سواتی مالیوال، وک رم ساہنی اور راجندر گپتا بھی ہیں۔ان سات ممبران پارلیمنٹ  میں سے چھ پنجاب سے راجیہ سبھا کے اراکین ہیں۔
 
ان ممبران پارلیمنٹ  نے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال کی قیادت والی پارٹی اپنے اصولوں اور اخلاقی اقدار سے بھٹک گئی ہے۔ راگھو چڈھا نے کہا کہ "آئین کے مطابق، کسی پارٹی کے کل ممبران پارلیمنٹ  میں سے دو تہائی ایم پیز  دوسری پارٹی میں ضم ہو سکتے ہیں۔