Wednesday, March 04, 2026 | 14 رمضان 1447
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی مرکزی وزیراشونی ویشنو سے ملاقات

مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی مرکزی وزیراشونی ویشنو سے ملاقات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Mar 04, 2026 IST

مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی مرکزی وزیراشونی ویشنو سے ملاقات
مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نےمرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی ساحلی ریلوے زون کے کام میں مزید تیزی لانے کی درخواست کی۔ اس موقع پر سریکاکولم ضلع کے مختلف کلیدی پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش میں مختلف خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رام موہن نا ئیڈو نے  نئی دہلی میں ریل بھون کا دورہ کیا۔
 
وزیر اشونی ویشنو کے ساتھ ریلوے آپریشن کنٹرول روم کے کام کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں اس  موقع  پر آندھرا پردیش کے اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رام موہن نائیڈو نے اشونی وشنو سے مطا لبہ کیا کہ وہ ساؤتھ کوسٹ ریلوے زون کے آپریشنل کام کو تیز کریں جس کا مرکز وشاکھاپٹنم ہے۔  
 
رام موہن نا ئیڈو نے ضلع سریکاکولم میں کئی ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے حوالے سے  بھی بات چیت کی۔ رام موہن نائیڈو نے سریکاکلم سے وجیا نگرم کے راستے سکندرآباد کے لیے ایک نئی سروس قائم کرنے کا بھی مطا لبہ کیا۔ اس سروس سے ضلع کے رابطے میں مزید اضافہ ہوگا۔ رام موہن نا ئیڈو نے کامیشواری پیٹ ہالٹ اسٹیشن کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔