Friday, September 19, 2025 | 27, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی، راشد خان کی ٹیم سپر 4 کی دوڑ سے باہر

سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی، راشد خان کی ٹیم سپر 4 کی دوڑ سے باہر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Sep 19, 2025 IST     

image
سپر 4 کوالیفائنگ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی راشد خان کی کپتانی میں افغانستان سپر 4 کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ سری لنکا کی جیت نے بنگلہ دیش کو بھی سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سری لنکا کے اوپننگ بلے باز کوسل مینڈس میچ کے ہیرو رہے۔ 

سری لنکا نے سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر لیا:

سری لنکا نے ایشیا کپ میں لیگ کے تینوں میچز جیت کر گروپ بی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ اگر افغانستان یہ میچ  جیت جاتی تو  بنگلہ دیش سپر 4 سے باہر ہو جاتی مگر افغانستان یہ میچ ہار گئی اور بنگلہ دیش سپر 4 میں کوالیفائی کر لیا۔  
 
گروپ اے سے بھارت اور پاکستان پہلے ہی سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کو اب فائنل کر لیا گیا ہے۔سپر 4 کا پہلا میچ ہفتہ 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ 21 ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔ سپر 4 مرحلے میں تمام ٹیمیں تین تین میچ کھیلیں گی۔

سری لنکا نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا:

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے ابتدائی طور پر کئی وکٹیں گنوائیں۔ سری لنکا نے 79 کے سکور پر چھ افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم محمد نبی کے 22 گیندوں پر 60 رنز نے افغانستان کی امیدوں کو زندہ رکھا، سری لنکا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔
 
سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 52 گیندوں میں 74 رنز بنائے۔ مینڈس کی اننگز کی بدولت سری لنکا نے یہ میچ آٹھ گیندیں باقی رہ کر چھ وکٹوں سے جیت لیا۔