Friday, January 31, 2025 | 01, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • گورنر جشنودیوورما نے پریڈ گراونڈ پر لہرایا قومی پرچم،چیف منسٹر نے عوام کو یوم جمہوریہ کی دی مبارکباد

گورنر جشنودیوورما نے پریڈ گراونڈ پر لہرایا قومی پرچم،چیف منسٹر نے عوام کو یوم جمہوریہ کی دی مبارکباد

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 26, 2025 IST     

image
تلنگانہ بھر میں 76ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر جشنو دیو ورما نے پریڈ گراؤنڈ میں قومی پرچم لہرایا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پرچم کشائی میں شرکت کی۔ قبل ازیں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکندرآباد کے ویرولا سینک اسمارک پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 
 
ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا۔ وزراء۔ کئی ایم ایل ایز اور دیگر نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی۔اس موقع پر گورنر نے ریاست تلنگانہ کی صلاحیتوں کو ملک اور دنیا کے سامنے دکھانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں آئین کے نافذ ہونے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات سورنم بھارت۔ ویرات اور ترقی۔ کے تھیم کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ 
 

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے لہرایا قومی ترنگا :

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حیدرآباد کے مدینہ بلڈنگ چوراستہ پر قومی ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر پارٹی لیڈروں اور مقامی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ اسد الدین اویسی نے کہاکہ جمہوریہت کو مضبوط کرنے میں آئین کا اہم رول ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین نے ہی ملک کے ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کئے ہیں۔ 
 

ریونت ریڈی چار نئی اسکیموں کا کریں گے آغاز:

بتاتے چلیں کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی آج 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ کوسگی منڈل میں چار اسکیموں کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعلیٰ رعیتو بھروسہ، اندرمما اتمیہ بھروسہ۔ راشن کارڈس اور اندرما گھر اسکیموں کا آغاز کریں گے۔  ریونت ریڈی چار فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا کریں گے جن کو تلنگانہ کی ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کیاگیا۔ اس سلسلے میں حکام نے انتظامات کرلیے ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی آج دوپہر 1 بجے کوسگی منڈل کے چندراونچا گاؤں پہنچنے کے بعد اندراما گھر۔ رعیتو بھروسہ۔ اندراما اتمیا بھروسہ اور راشن کارڈ اسکیموں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
 
 چیف منسٹر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حیدرآباد سے کوسگی کیلئے روانہ ہوں گے اور 12 بجکر 50 منٹ پر کوسگی کے قریب قائم ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ چندراونچا گاؤں پہنچیں گے اور چار اسکیموں کے نفاذ کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ وہاں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کے دورہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ یہاں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس دوران چیف منسٹر نے مشورہ دیا کہ حقیقی مستحقین کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔ ریونت ریڈی نے انتباہ دیا کہ اگر عہدیداروں نے غیر مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔