صدر مجلس علمائے دکن کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید الفطر کی تاریخ کا تعین کرنے کیلئےآج شام 6 بجے اجلاس طلب کیاہے۔یہ اجلاس حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکیٹ میں ہوگا۔ جس کی نگرانی صدر مجلس علمائے دکن کے سکریٹری حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ کریں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم اجتماع میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔ مزید برآں چاند دیکھنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ فون نمبر 9000008138 پر اطلاع دیں۔
اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کیلئے انتظامات کو یقینی بنایا ہے جس کا مقصد ہندوستان میں عید الفطر کی تاریخ کے بارے میں درست معلومات کے تیزی سے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔شرعی ہدایات کے مطابق رپورٹس کی تصدیق کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔دریں اثناء سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے کئی دیگر ممالک میں آج عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔
بتا تے چلیں کہ رمضان المبارک کے بعد اب لوگوں کی نظریں عید کے چاند پر لگی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل ملک بھر میں عید الفطر کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے کئی دیگر ممالک کے بعد ممکنہ امکان ہے کہ آئندہ کل 31 مارچ کو ہندوستان پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی عید منائی جائے گی۔ادھر لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی فرنگی محلی نے کہا کہ عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آئے گا اور چاند نظر آنے کی صورت میں 31 مارچ کو عید منائی جائے گی۔ اس وقت عید الفطر کی نماز کے حوالے سے ابہام کی صورتحال ہے اور چاند دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ عید کب ہوگی۔