صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم ) بیرسٹراسد الدین اویسی نے ایس آئی آر کو زندگی اور موت کا معاملہ قرار دیا۔ انھوں نے شہریوں سے ایس آئی آر سے غفلت نہیں کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے بتایاکہ اب تک ایس آئی آر کے نام پر 6.5 کروڑ نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا چکےہیں۔ انھوں نے سب کو مل کر حقیقی ووٹر وں کے نام لسٹ میں شامل کرنے پر زور دیا۔ نوجوان سے اپیل کی کہ وہ ایس آئی آر پر اپنےگھروں والوں کےساتھ ساتھ پڑوسیوں اور محلہ والوں کی میپنگ کروائیں، بی ایل اوز کےفارم کو فل کرکے فوٹو لگائیں، دستخط کرکے فارم واپس کر دیں اور، اس کا ریکارڈ ایک قیمتی خزانے کےطور پر اپنے پاس محفوظ کرلیں۔
مسلم تنظیموں کا کل جماعتی اجلاس
صدر مجلس نے یہ بات سٹی کنونشن میں میڈیا سےکہی۔ جمعرا ت کوآل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کی جانب سے حیدرآباد ایس آئی آرمعاملے پر مسلم تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کےصدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مفتی خلیل احمد، جمعیت علما ہند، جماعت اسلامی، تعمیرملت، اہل حدیث، تبلیغی جماعت، یونا ئیڈیٹ مسلم فورم،خانقاہوں، درگاہوں کے ذمہ دارن، ملی تنظیموں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نےاجلاس کی صدارت کی۔
ایس آئی آر کی لسٹ میں پین کارڈ، راشن کارڈ اور ڈی ایل شامل کرنےکی مانگ
بیرسٹراویسی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دی گئی ایس آئی آر کےلئے13درکار دستاویزات کی لسٹ پر کہاکہ تلنگانہ میں چھ، نو اور دس نمبریعنی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاتا۔ اسی طرح این آر سی نہیں ہوا ہے۔ اور نہ ہی فیمی رجسٹر ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن آ ف انڈیا سے مرکزی حکومت کی جانب سے دئے گئے پین کارڈ، ریاستی حکومت کا فوڈ سیکورٹی کارڈ(راشن کارڈ)اور ڈرائیورنگ لائسنس کو بھی بطور دستاویز قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ اسد اویسی نےعوام کو آگاہ کیا کہ وہ ایس آئی آر کے عمل سے غفلت نا برتیں۔
ایس آئی آر میں بڑھ چڑھ کرلیں حصہ
صدر مجلس اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے عوام سے تلنگانہ میں 25 جون سے شروع ہونے والے ایس آئی آر کا عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ اس اجلاس میں جمعہ کو مساجد سے ایس آئی آر سے متعلق شعور بیدار کرنے، خطبہ جمعہ میں اس کا ذکر ضرور کرنے پر زور دیا گیا۔ اورساتھ ہی اپنے ڈاکومنٹس کو تیار رکھنے کی اپیل کی گئی۔
مجلس کی جانب سے دو روزہ ٹریننگ کااعلان
مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پہلے ہی ایس آئی آر پرعوامی مہم جاری ہے۔ ایس آئی آر میں عوام کی مدد کی خواہشمند سماجی تنظیمیں،این جی اوزاور اداروں کو مجلس کی جانب سے دو، روزہ ٹریننگ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا اعلان جلد ہی کیا جائےگا۔
دیہات میں بھی ایس آئی آر مہم چلانے کا فیصلہ
ایس آئی آر کی مہم شہر کےعلاقوں دور، دراز علاقوں ، گاؤں دیہات میں بھی چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کےلئے نوجوانوں سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔
ہیلپ ڈسک سے رجوع ہونےکی اپیل
واضح رہےکہ مجلس کی جانب سے پہلے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی آر کی مہم چلائی جارہی ہے۔ صدر مجلس خود گلی محلوں کو دورہ کرکےعوام کو ایس آئی آر کروانے کی ترغیب دے رہےہیں۔ مجلس کی جانب سے، ہلپ ڈسک قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی مسئلہ پر اس سے رجوع ہونے کی اپیل۔
شہریت پر بھی اٹھیں گے سوال؟
انھوں نے کہاکہ ایس آئی آر نہیں کرانے سے ووٹ دینے کا حق چھن جائےگا۔ اور ساتھ ہی آپ کی شہریت پرسوال اٹھیں گے۔ شہری حقوق متاثرہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ یہ بہت ہی حساس مسئلہ ہے۔ بی ایل اوز سے تعاون کریں، اپنے گھر، محلے، رشتہ داروں کی فکر کریں۔ اور ہر شہری کا نام ووٹرلسٹ سے نہ کٹے اس کو یقینی بنائیں۔