بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ میں ہندوستانی جوڑی کا تمغہ یقینی دکھائی دے رہا ہے۔ بھارت کی ٹاپ مینز ڈبلز جوڑی، ستوک سائی راج رینکی ر یڈی اور چراغ شیٹی، BWF ورلڈ چیمپئن شپ کےکوارٹر فائنل میں 21-12، 21-19 کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ملائیشیا کے آران چیا اور سوہ ووئی یک کی اولمپک میڈلسٹ جوڑی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں داخل ہونے والی ہندوستانی جوڑی کا تمغہ تقریباً یقینی ہے۔ پیرس اولمپکس میں ملائیشیا کی جوڑی سے ہارنے والے ہندوستانی شٹلرز نے آج بدلہ لے لیا۔ انہوں نے میچ صرف 43 منٹ میں ختم کر دیا۔ستوک سائی راج رینکی ر یڈی اور چراغ شیٹی، BWF ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ کے لیے مقابلہ کریں گے جب وہ 30 اگست کو پیرس کے ایڈیڈاس ایرینا میں چین کے 11 ویں سیڈ چن بو یانگ اور لیو یی سے مقابلہ کریں گے۔
The celebration of Satwik & Chirag after win! 🤩
— The Khel India (@TheKhelIndia) August 30, 2025
pic.twitter.com/enHopkhoyW