Sunday, August 31, 2025 | 08, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سعودی عرب:پاک سرزمین مدینہ منورہ کے علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ،دو پاکستانی شخص گرفتار

سعودی عرب:پاک سرزمین مدینہ منورہ کے علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ،دو پاکستانی شخص گرفتار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 30, 2025 IST     

image
سعودی عرب:وہ پاک سرزمین جہاں نبی آخرالزماں کی ولادت ہوئی،فرشتوں کی آمد ہوئی،کعبۃ اللہ کا قیام ہوا،مسلمانوں کا ایمانی و روحانی رشتہ قائم ہوا۔جنکا ذکر قرآن و احادیث میں آیا،جس سرزمین سے نشہ کو حرام قرار دیا گیا۔لیکن اب وہی سرزمین نشہ آور اشیاء سے محفوظ نہیں،تازہ معاملہ مدینہ منورہ سے ہے جہاں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے جمعہ کے روز مدینہ میں منشیات فروشوں کے چھاپے اور گرفتاری کی ویڈیو جاری کی۔جسکے بعد سے مدینہ منورہ جیسی پاک سرزمین کے علاقوں میں پیش آیا یہ معاملہ موضوع بحث ہے۔
 
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر ایک ویڈیو شئر کیا ،جس میں یہ دکھایا گیا کہ کس طرح دو شحض مدینہ منورہ میں منشیات کو فروغ دے رہا ہے،جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ کے مطابق منشیات کو فروغ دینے والے گرفتار دو شحض کا تعلق پاکستان سے ہے۔جبکہ ایک مقامی ہے۔تاہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر اہل مسلمانوں میں کافی ہلچل مچا دی ہے،اور اس پاک سرزمین پر ہو رہے ایسے منشیاتی جرائم نے ایک سوال پیدا کر دیا ہے۔
 
اس سے قبل 9 اگست کو سعودی عرب نے ایک ویڈیو نشر کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس نے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش اور اسمگلر کے طریقہ کار کو کیسے ناکام بنایا۔
 
سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس کے اہلکاروں نے بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔
 
اتھارٹی نے اپنے 'ایکس'پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ کیسے انہوں نے منشیات کی گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا، جو کہ مینڈے(بھیڑ) کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک ترسیل میں چھپائی گئی تھیں۔ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ مینڈے کے ذریعے ایک ترسیل موصول ہوئی، جو کہ (بھیڑوں) پر مشتمل تھی، اور جب اسے کسٹم کے طریقہ کار اور سیکیورٹی ٹیکنالوجیز اور زندہ وسائل کے ذریعے جانچا گیا تو ان گولیوں کی یہ مقدار بھیڑوں کی کھال کے اندر چھپائی گئی پائی گئی۔
 
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسمگلنگ کے پردہ فاش ہونے کے بعدجنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ مل کر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا، جن کی تعداد تین افراد پر مشتمل ہے۔اتھارٹی نے زور دیا کہ وہ مملکت کی درآمدات و برآمدات پر کسٹم کی نگرانی کو مضبوط کرنے اور اسمگلنگ کے ارباب کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں پرعزم ہے، تاکہ اس کی حکمت عملی کے بنیادی ستونوں میں سے ایک کو حاصل کیا جا سکے، جو کہ معاشرے کی حفاظت اور اس طرح کی آفات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوششوں کو روکنے سے متعلق ہے۔