سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ ویزوں سے متعلق ضوابط میں اہم ترامیم کی ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق عمرہ ویزے جاری ہونے کے بعد اب صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوں گے۔تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد قیام کی اجازت بدستور تین ماہ ہی رہے گی۔ اس سے پہلے ویزے کی ، میعاد کی مدت 90 دن تھی۔
انتظامی امور میں آسانی کیلئے تبدیلی
وزارت نے کہا کہ یہ تبدیلی مسافروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور انتظامی طریقہ کار کو ہموار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ نئے ضوابط فوری طور پر لاگو ہوں گے، جس سے دنیا بھر کے عمرہ زائرین متاثر ہوں گے۔
نئے ضوابط کے مطابق سفری بکنگ
تاہم، وزارت عمرہ کے دوران ویزوں کی جملہ میعاد اور قیام کی اجازت کی مدت کے بارے میں مزید رہنما خطوط جاری کر سکتی ہے۔ سعودی حکومت نے تمام ایجنسیوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے ضوابط کے مطابق سفری بکنگ کریں۔
نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل
سعودی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر نے بتایا کہ یہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان کے مطابق، یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ویزا سسٹم کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اب تک 40 لاکھ سے زائد ویزے جاری
عرب نیوز کے مطابق، رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔
فروری میں نئی ویزا پالیسی کا کیا تھا اعلان
اس سے پہلے فروری میں اپنے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا کیا تھا۔سعودی حکام کے نئے قانون کے تحت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا،صرف سنگل انٹری ویزا حاصل کر نے کی سہولت تھی۔
نئی ویزا پالیسی نے 14 ممالک مثاثر
سعودی حکام کے مطابق، جن 14 ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوئے تھے، ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مصر، الجزائر، مراکش، ایتھوپیا، عراق، اردن، نائجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن شامل ہیں۔
ملٹی پل انٹری ویزا عارضی طور پر معطل
اْس وقت ملٹی پل انٹری ویزا عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، ۔سنگل انٹری ویزا صرف 30 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا۔سنگل انٹری ویزا کی یہ پابندی حج، عمرہ، سفارتی، اور رہائشی ویزوں پر لاگو نہیں ہوئی تھی۔