• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مہاراشٹر میں بے قابو اسکول بس الٹ گئی، کئی طلبا زخمی

مہاراشٹر میں بے قابو اسکول بس الٹ گئی، کئی طلبا زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 04, 2026 IST

مہاراشٹر میں بے قابو اسکول بس الٹ گئی، کئی طلبا زخمی
 مہاراشٹر کے اہلیہ نگر کے راہوری (Rahuri)علاقے میں کونڈواڈ گاؤں کے قریب ہفتے کی صبح بچوں کو لے جانے والی ایک اسکول بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 50 کے قریب بچے سوار تھے۔ جب کہ 10 سے 15 طلباء زخمی ہوئے ۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور زخمی طلباء کو قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔

زخمی طلباء کوعلاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد طلباء کو کسی طرح بس سے باہر نکالا گیا اور زخمیوں کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فی الحال ایک بچے کی حالت  نازک  بتائی جاتی ہے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں بس سڑک کے کنارے الٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں  کئی لوگوں کو آس پاس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ کس طرح پیش آیا اس کے بارے میں فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔ حادثہ پر  بچوں کے والدین  پریشان ہیں اور اس واقعے  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 

ممبئی میں اسکول بس پر درخت گرنے سے ایک طالب علم ہلاک

اسی طرح کا ایک واقعہ تین روز قبل ممبئی میں بھی سامنے آیا تھا جس میں بارش کے دوران ممبئی میں اسکول بس پر پیپل کا درخت گرنے سے ایک 11 سالہ طالب علم ہلاک اور  دیگر چار زخمی ہوگئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 2:58 بجے روڈ نمبر 11 پر ایک عمارت کے قریب پیش آیا جب بس اسکول کے 13 طلباء کو ان کے گھروں کی طرف لے جا رہی تھی۔
 
فائربریگیڈ اور دیگرموقع پر پہنچ گئے، اور اسکول بس میں پھنسے دو طالب علموں سمیت تمام طلباء کو باہر نکالا۔ ریسکیو میں  بس ڈرائیور، کنڈکٹر اور مقامی لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔ زخمی پانچ طلباء، جن کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں،قریبی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔طبی حکام کے مطابق 11 سالہ ویہان سریواستو، جسے شدید چوٹیں آئی تھیں، علاج کے دوران شدید زخمی ہونے کےباعث اس کی موت ہوگئی۔ جب کہ دیگر چار زخمی طلبہ کی حالت مستحکم  ہے۔
 

ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا 

ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ میئر کے دفتر کے مطابق، مقامی حکام نے بتایا کہ برسات سے پہلے علاقے میں سڑک کنارے درختوں کی شاخیں کاٹی گئی تھیں۔ تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا سڑک پر حالیہ سیمنٹ کے کام سے درخت کا توازن بگڑ گیا تھا؟
تاوڑے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈپٹی میئرسنجے گھاڈی، مقامی ایم ایل اے تکّا رام کاٹے اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔