• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • پاکستان کے پنجاب میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 نافذ،جانیے کیا ہے وجہ؟

پاکستان کے پنجاب میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 نافذ،جانیے کیا ہے وجہ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 21, 2025 IST     

image
پاکستان کے پنجاب میں محر م الحرام کے موقع پر کچھ اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔یہاں یکم  محرم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم نافذ کیا گیا ہے ،ساتھ ہی ڈبل سواری پر پابندی  عائد کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔جی نیوز کے مطابق پاکستان کے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی۔اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق اس حکم کا اطلاق یکم  محرم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔
 
کیوں لگائی گئی پا بندی؟
 
بتا دیں کہ یکم  محرم سے10محرم تک پاکستان کے پنجاب میں عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کے  ہتھیار اورآتشی سامان کی نمائش پرپابندی ہوگی اسکے علاوہ شعلہ  انگیز نعروں ، نفرت  کو ہوا دینے والے بیانات،عوامی و مذہبی عقائد اور فرقہ واریت کو بھڑکانے والی تقاریر پر پابندی ہو گی۔اسکے علاوہ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات  کی چھتوں پر پتھر ،اینٹ ،بوتل جیسی چیزیں پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی نفرت انگیز اختلافی خطاب پر پا بندی رہے گی۔تاکہ تمام مختلف عقائد سے مسلک لوگوں کے ما بین کسی بھی طرح کا اختلاف نہ ہو اور عوام میں یکجہتی قائم رہے۔بسا اوقات پاکستان میں شیعہ اور سنی کے درمیان عقائدی اختلاف میں قاتلانہ ٹکراؤ پیش آتے رہے  ہیں ۔امکان ہے کہ اس طرح کے متنازعہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے،اس اقدام کو اٹھایا گیا ہے ،تاکہ عوام میں یکجہتی بر قرار رہے۔اور ماحول میں امن کی فضا ء قائم رہے۔
 
یاد رہے کہ محرم اسلامی تاریخ کا پہلا مہینہ ہے ،جسکی بڑی  فضیلت ہے۔ ہراہل مسلمان  کے لیے یہ ماہ عظمت  و احترام کا حامل ہے،اسی ماہ میں حق اور باطل کے فیصلہ کن معرکہ میں نواسۂ رسول حضرت اما م حسین نے اسلام کی  حفظ و بقا ء اور  حق کے  لیے اپنے  خاندان کے ساتھ خود کو راہ خدا مین  قربان کر دیا۔اور تا قیامت تک کے لیے حق اور باطل کے مابین فرق کو واضح کر دیا۔اس سال بھارت ،پاکستان  سمیت دیگر ممالک میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کو  ہے۔