Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بی جے پی لیڈر وجئے شاہ نے کرنل قریشی سے متعلق بیان پر مانگی معافی

بی جے پی لیڈر وجئے شاہ نے کرنل قریشی سے متعلق بیان پر مانگی معافی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 14, 2025 IST     

image
آپریشن سندور پر بریفنگ کیلئے قوم کے سامنے پیش ہونے والی بہادر بیٹی کرنل صوفیہ قریشی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا۔مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت کے ایک وزیر وجے شاہ نے ایک عوامی خطاب میں کہاکہ ان کی اپنی بہنوں نے ان لوگوں سے بدلہ لیا جنہوں نے ہماری بہنوں کے سندور کو تباہ کیا۔ ان کے بیان سے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہہ رہے ہوں۔تاہم وجے شاہ کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
 

برخواست کرنے کا مطالبہ:کانگریس

 کانگریس کی جانب سے انہیں برخواست کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور اب ان کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں۔ کانگریس نے ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور ان کے نام کی تختی سیاہ کردی۔کانگریس لیڈر منوج شکلا اپنے کئی حامیوں کے ساتھ کنور وجے شاہ کے بنگلے پر ان کے متنازعہ بیان کے خلاف احتجاج کیلئے پہنچے اور ان کی نام کی پلیٹ کالی کردی۔انہوں نے گیٹ پر سیاہی بھی پھینک کر اسے گندا کر دیا۔ بنگلے کے باہر ترنگا بھی لہرایا گیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں نعرے بھی لگائے۔نعرے بازی کے دوران کانگریس لیڈروں نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے بھی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا۔ پٹواری نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے صرف 25 منٹ میں پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیے۔لیکن بی جے پی لیڈر آج سرعام فوج کی توہین کررہے ہیں۔  
 

صوفیہ قریشی میری سگی بہن سے بھی بڑھ کر:وزیر وجئے شاہ 

اس دوران مدھیہ پردیش کے وزیر وجئے شاہ نے کہاکہ صوفہ قریشی میری سگی بہن سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا ارادہ کسی کو تکلیف  پہنچانے کا نہیں تھا پھر بھی اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں دل سے معافی مانگتاہوں۔ ہم ہماری بہنوں کی عزت کرتے ہیں اور صوفیہ قریشی میرے لئے میری سگی بہن سے بھی بڑھ کر ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی پر برے تبصروں میں گھرے وزیر وجے شاہ بار بار معافی مانگ رہے ہیں لیکن یہ معافی صرف میڈیا کے مائیکروفون کے سامنے ہے۔

ان کے رویے کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ وہ اپنے بیان پر شرمندہ  ہیں۔ وزیر وجے شاہ میڈیا کے مائیک پر معافی مانگنے کے بعد زور سے ہنس پڑے ۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسے اپنے برے الفاظ پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔