Friday, September 04, 2026 | 20 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • سوپور میں ممنوعہ جماعت اسلامی سے وابستہ غیرمنقولہ جائیدادایں قرق

سوپور میں ممنوعہ جماعت اسلامی سے وابستہ غیرمنقولہ جائیدادایں قرق

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 03, 2026 IST

سوپور میں ممنوعہ جماعت اسلامی سے وابستہ غیرمنقولہ جائیدادایں قرق
سوپور پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (UAPA) کے تحت کاروائی کی۔ پولیس نے ڈورو، سوپور میں ممنوعہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے منسلک دوعمارتیں، چھ دکانیں اور دو کنال اراضی ضبط کر لی۔پولیس کے مطابق تحقیقات، سرکاری و ریونیو ریکارڈ کی جانچ اور متعلقہ حکام کی تصدیق کے بعد مذکورہ جائیدادوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ثابت ہوا، جس کے بعد قانونی کاروائی کی گئی۔ سوپور پولیس نے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور ان سے منسلک نیٹ ورکس کی جائیدادوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی، تاکہ ان اثاثوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔

اسلامیہ ماڈل اسکول اور دیگرجائیداد منسلک 

سوپور میں پولیس نے جمعرات کو ڈورو میں دوعمارتوں، چھ دکانوں اور دو کنال اراضی کوغیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مبینہ طور پر کالعدم جماعت اسلامی جموں کشمیر (جے آئی) سے منسلک جائیدادوں کے خلاف قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ضبط کر لیا۔اسلامیہ ماڈل اسکول، ڈورو کے احاطے پر مشتمل جائیدادوں کی شناخت ایف آئی آر نمبر 42/2025 کی تحقیقات کے دوران کی گئی، جو یو اے پی اے کی دفعہ 10 اور 13 کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کی گئی تھی۔ یہاں اسکول 2022تک فعال تھا۔

دومنزلہ 2عمارتیں چھ دکانیں اور اراضی 

پولیس نے بتایا کہ اسکول، جو 2022 سے بند ہے، دو دو منزلہ عمارتوں، چھ دکانوں اور دو کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تحقیقات اور سرکاری اور ریونیو ریکارڈ کی تصدیق کے بعد، سوپور پولیس نے جے آئی کے ساتھ احاطے کا مبینہ تعلق قائم کیا۔ پولیس کے ذریعہ جمع کرائے گئے ایک ڈوزیئر کی بنیاد پر، ڈویژنل کمشنر، کشمیر نے 12 اگست 2026 کو ایک حکم نامے کے ذریعے UAPA، 1967 کی دفعہ 8(1) کے تحت جائیدادوں کو مطلع کیا۔

 جائیدادوں کی قرق کی کاروائی کی گئی 

اس کے بعد، سوپور پولیس کی درخواست کے بعد، بارہمولہ کے ضلع مجسٹریٹ نے ایکٹ کی دفعہ 8(3) اور 8(4) کے تحت احکامات جاری کئے۔ پولیس نے ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ اس کے بعد احکامات کے مطابق جائیدادوں کی قرق کی کاروائی کی۔ پولیس نے کہا کہ یہ کاروائی مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں اور ان کے نیٹ ورکس سے وابستہ جائیدادوں اور اثاثوں کی مسلسل تحقیقات کے بعد کی گئی۔ سوپور پولیس نے کہا کہ وہ ممنوعہ تنظیموں سے منسلک جائیدادوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھے گی تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے ان کے استعمال کو روکا جا سکے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کاروائی 

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے ممنوعہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے منسلک املاک کے خلاف ایک اہم کاروائی انجام دی ۔ پولیس ممنوعہ تنظیم کی غیرمنقولہ جائیداد قرق کر لی۔ پولیس کی جانب سے یہ کاروائی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں درج UA(P) ایکٹ کی دفعہ 10 اور 13 کے تحت FIR نمبر42/2025 کی تحقیقات کے دوران جائیدادیں اٹیچ کی گئیں۔ سوپور پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پریس بیان کے مطابق مسلسل تحقیقات، سرکاری اور ریونیو ریکارڈ کی جانچ اور متعلقہ حکام کے ذریعے تصدیق کے بعد جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ساتھ احاطے کا راست تعلق ظاہر وعیاں ہونے کے ساتھ ہی کارروائی عمل میں لائی۔