وادی کشمیرکو ملک کے دیگرعلاقوں سے جوڑنےوالی اہم سڑک سری نگر۔جموں نیشنل ہائی وے ٹریفک کےلئے روک دی گئی ہے۔ حکام نے بتایاکہ ہائی وے کےکئی مقامات پر مٹی کےتودے اور چٹانیں کھسکنے سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔
جموں سرینگرہائی وے بند
جموں سری نگر قومی شاہراہ (NH-44) متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، پتھراؤ اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ وادی کو جموں سے جوڑنےوالے تاریخی مغل روڈ، ودای کو لداخ سے جوڑنےو الی سری نگر ۔ لیہہ شاہر اور سنتھن روڈ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے۔ سڑک کی بحالی کا کام مکمل ہونےتک وہ ان سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ایس ایس جی روڈ اورسنتھن ٹاپ بند
ایس ایس جی روڈ اور سنتھن ٹاپ بھی بھاری برفباری کے باعث بند ہیں۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان راستوں پر سفر سے گریز کریں جب تک کہ وہ محفوظ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتے۔ حکام کا کہنا ہےکہ منگل کی صبح قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، پتھر اور مٹی کےتودے۔ پساں گرے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔
ٹریفک اَپ ڈیٹ کیسے کریں
عوام کو مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ سڑکوںکی بحالی کا کام مکمل ہونے تک وہ ان سڑکوں پر سفر نہیں کرے۔ حکام نے عوام کو افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ سڑکو کی صورتحال کی تازہ جانکاری کےلئے ٹریفک پولیس کےٹویٹر ہنڈل ، فیس بک پیچ اور جموں، سری نگر رام بن ٹریفک یونٹس سے رابطہ کریں۔
حقیقی وقت کی معلومات کے لیے، مسافر دیئے گئے رابطہ کر سکتے ہیں: ٹی سی یوجموں: 0191-2459048، 0191-2740550، 9419147732، 103 ٹی سی یو سری نگر: 0194-2450022، 0194-2485396، ٹی سی یو: 0191-180196، ٹی سی یو 9419993745، 1800-180-7043۔
برف باری سے سیاح لطف اندوز
برف باری اور بارش کی وجہ سے ایک طرف جہاں سڑک رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ وہیں سیاح موسم کی تازہ برف بای سے لطف اندوز ہو رہےہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے شدید برف باری ہو رہی ہے۔ اس سے بہت سے علاقے جہاں تک نظر آتے ہیں سفید ہو چکے ہیں۔ کشمیر کا ایک مشہور سیاحتی مقام گلمرگ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ سڑکیں اور مکانات برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ سکینگ سٹی ہر طرف سفید چادر اوڑھے سیاحوں کا استقبال کر رہا ہے۔ مقامی لوگ اور سیاح سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ برف کی چادر میں ڈھکے کئی علاقوں کی تصاویر اس وقت وائرل ہو رہی ہیں۔ کشمیر کے اونچے علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی، بشمول گلمرگ، سونمرگ، سنتھن ٹاپ، زوجیلا پاس، اور رازدان ٹاپ۔ سیاح گلمرگ کے کونگ ڈوری گھاس کے میدان میں جمع ہوئے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تازہ برف باری نے اس علاقے کو سردیوں جیسا ماحول بنا دیا۔ خاندانوں اور گروہوں نے اکتوبر کی نایاب برف باری کا لطف اٹھایا۔
درجہ حراست میں کمی
بارش نے سری نگر اور دیگر میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوئی۔ سری نگر میں زیادہ سے زیادہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک دن پہلے 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔ گلمرگ 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر سب سے سرد تھا، جو معمول سے تقریباً 12 ڈگری کم تھا۔ موسمی ماہرین نے کہا کہ کپواڑہ اور بھدرواہ میں "جنوری جیسی" صورتحال رہی۔
محکمہ موسمیات کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے جموں سری نگر ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وارننگ جاری کی ہے۔ کسانوں کو منگل کی صبح تک فیلڈ ورک معطل کرنے کو کہا گیا تھا۔ پیشن گوئی کے مطابق جنوبی کشمیر اور وادی چناب کے کچھ حصوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔