Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • رکن پارلیمنٹ سدھاکر سنگھ کا بڑا بیان کہا- ہندو رسم و رواج میں بھی دو ۔دوشادیاں ہوئی ہیں، پھر تیج پرتاپ یادو مجرم کیسے ؟

رکن پارلیمنٹ سدھاکر سنگھ کا بڑا بیان کہا- ہندو رسم و رواج میں بھی دو ۔دوشادیاں ہوئی ہیں، پھر تیج پرتاپ یادو مجرم کیسے ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 02, 2025 IST     

image
آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو بھلے ہی پارٹی اور خاندان سے الگ ہو گئے ہوں، لیکن آر جے ڈی کے کئی لیڈر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آر جے ڈی کے مضبوط لیڈر اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سدھاکر سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تیج پرتاپ یادو نے جو کچھ کیا ہے وہ جرم کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔
 

میں نے تین چار شادیوں کے بارے میں بھی سنا ہے:

آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ سدھاکر سنگھ نے موتیہاری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر اسے غیر اخلاقی فعل نہیں سمجھتا۔ ہندوستانی ہندو رسم و رواج میں دو شادیاں ہوئی ہیں۔ ہم نے تین چار شادیوں کے بارے میں بھی سنا ہے۔ آج کے دور میں بھی کئی شادیاں ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ چراغ پاسوان کو لیں تو وہ رام ولاس پاسوان کی دوسری وائف سے پیدا ہوئے ہیں۔بہت سے لوگوں نے دو تین شادیاں کی ہیں۔جنہیں میں جانتا ہوں۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ تیج پرتاپ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو کیا وہ جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔
 

کیا ہے پورا معاملہ؟

یادرہے کہ تیج پرتاپ یادیو نے حال ہی میں انوشکا یادو کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دونوں 12 سال سے رشتہ میں ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی اور دعویٰ کیا کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ پوسٹ کی گئی۔ جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ۔تاہم لالو پرساد یادو نے تیج پرتاپ کو  6 سال کے  لیے  آر جے ڈی اور خاندان سے نکال دیا۔اس سب کے درمیان کئی ایسے لوگ ہیں جو کھل کر تیج پرتاپ کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے رکن اسمبلی پپو یادو نے بھی تیج پرتاپ یادو کی حمایت میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تیج پرتاپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ کیا اس نے کوئی زیادتی کی؟