Tuesday, June 16, 2026 | 29 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ آئی سیٹ 2026کے نتائج کا اعلان

تلنگانہ آئی سیٹ 2026کے نتائج کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 12, 2026 IST

تلنگانہ آئی سیٹ 2026کے نتائج کا اعلان
 ایم بی اے اور ایم سی اے کورسز میں داخلہ امتحان کے نتائج
تقریباً 56,000 طلباء نے امتحان میں شرکت کی
رینک کارڈ سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
جولائی سے کونسلنگ کا عمل  ہوگا شروع 
 
تلنگانہ میں ایم بی اے اور ایم سی اے کالجوں میں داخلوں کے لیے منعقدہ ٹی جی آئی سی ای ٹی -2026 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ جمعہ کو سہ پہر 3:30 بجے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے چیرمین آچاریہ بالکشتہ ریڈی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے نتائج جاری کئے۔ نتائج کے ساتھ ساتھ امیدواروں کے رینک کارڈ بھی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کر دئیے گئے ہیں۔
 
یہ کمپیوٹر پر مبنی داخلہ امتحان 13 اور 14 مئی کو مہاتما گاندھی یونیورسٹی، نلگنڈہ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان کے لیے ریاست بھر سے تقریباً 56,000 امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ امتحان کے بعد، عہدیداروں نے 29 مئی کو ابتدائی کلید جاری کی اور حال ہی میں حتمی نتائج کا اعلان کیا۔
 
امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار اپنا ہال ٹکٹ نمبر، رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش کی تفصیلات آفیشل ویب سائٹ icet.tgche.ac.in پر درج کرکے رینک کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس رینک کارڈ میں سیکشنز میں حاصل کردہ نمبر، کل نارمل اسکور اور رینک کی تفصیلات شامل ہیں۔ کونسلنگ کا عمل جولائی سے ہوگا۔

 تلنگانہ:سرکاری اسکولوں کے اندراج میں اضافہ

 تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست کے سرکاری اسکولوں میں داخلے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024-25 میں 26,29,488 طلباء نے داخلہ لیا تھا، 26-2025 میں 26,52,162 طلباء نے داخلہ لیا تھا۔