Saturday, January 10, 2026 | 21, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ای ڈی چھاپہ ماری کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج، 8 ارکان پارلیمنٹ حراست میں

ای ڈی چھاپہ ماری کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج، 8 ارکان پارلیمنٹ حراست میں

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 09, 2026 IST

ای ڈی چھاپہ ماری کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج، 8 ارکان پارلیمنٹ حراست میں
مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے آئی ٹی سیل کے سربراہ کے ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ ماری کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ آج ٹی ایم سی ارکان پارلیمنٹ نے دہلی میں وزارت داخلہ کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران ارکان نے نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں 'بنگال مودی شاہ کی گندی چالوں کو مسترد کرتا ہے' لکھے پوسٹر لہراتے نظر آئے۔ ارکان کی پولیس سے دھکم پیل بھی ہوئی، جس میں کچھ ارکان گر گئے۔
 
پولیس سے ارکان کی دھکم پیل، حراست میں لیے گئے
 
ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ ڈیریک او برائن، شتابدی رائے، مہوا موئترا، باپی ہالدر، ساکیٹ گوکھلے، پرتیما منڈل، کرتی آزاد اور ڈاکٹر شرمیلا سرکار وزارت داخلہ کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ دہلی پولیس نے سب کو حراست میں لے لیا ہے۔ دھکم پیل پر رکن پارلیمنٹ مہوا نے کہا، دیکھیے منتخب ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پولیس کیسا سلوک کر رہی ہے۔ اس دوران پولیس نے خواتین ارکان کو بھی دھکے دے کر اپنے ساتھ لے گئی۔
 
امت شاہ ڈرے ہوئے ہیں:ٹی ایم سی  
 
ٹی ایم سی نے لکھا، یہ کس قسم کا غرور ہے امت شاہ؟ کیا اب آپ جمہوریت کو کچلنے کے لیے دہلی پولیس کا استعمال منتخب نمائندوں پر حملہ کرنے کے لیے کر رہے ہیں؟ کیا آپ کے بھارت میں اختلاف رائے کو اس طرح چپ کرایا جاتا ہے؟ مان لیجیے آپ گھبرائے ہوئے ہیں!پہلے، ای ڈی کا بے شرمی سے غلط استعمال۔ اب ہمارے 8 ارکان پارلیمنٹ کے پرامن دھرنے پر حملہ۔ یہ بے چینی آپ کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔