Wednesday, January 14, 2026 | 25, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • تیج پرتاپ یادو کے سرکاری بنگلے پر چوڑا دہی بھوج، لالو یادو سمیت و دیگر نے کی شرکت

تیج پرتاپ یادو کے سرکاری بنگلے پر چوڑا دہی بھوج، لالو یادو سمیت و دیگر نے کی شرکت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 14, 2026 IST

تیج پرتاپ یادو کے سرکاری بنگلے پر چوڑا دہی بھوج، لالو یادو سمیت و دیگر نے کی شرکت
راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے صدر تیج پرتاپ یادو نے آج پٹنہ میں اپنے سرکاری رہائش گاہ پر چوڑا دہی بھوج پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ بہار میں مکر سنکرانتی کے موقع پر چوڑا دہی بھوج کی روایت کا آغاز 1990 کی دہائی میں خود لالو یادو نے کیا تھا۔ لالو یادو کا چوڑا دہی بھوج ہمیشہ سرخیوں میں رہا ہے، تاہم اس بار لالو کے یہاں یہ پروگرام منعقد نہیں ہو رہا ہے۔
 
تیج پرتاپ یادو اپنے والد کی سیاسی وراثت کو اپنے انداز میں زندہ رکھنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ صرف وراثت ہی نہیں بلکہ وہ والد کی خدمت میں بھی مصروف دکھائی دیے۔ دراصل جب لالو یادو وہاں پہنچے تو دھوپ سیدھی ان کی آنکھوں پر پڑ رہی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے سر پر ہاتھ رکھ رکھا تھا۔ یہ دیکھتے ہی تیج پرتاپ نے اپنے ایک معاون کو گمچھے جیسا کپڑا لانے کو کہا، جسے لالو یادو کے سر پر رکھ دیا گیا تاکہ دھوپ براہ راست نہ پڑے۔
 
تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد لالو کے علاوہ اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بھی مدعو کیا ہے۔ انہوں نے این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے تمام سرکردہ لیڈروں کو بھی مدعو کیا ہے۔ تیج پرتاپ ایک طرح کی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔ وہ مکر سنکرانتی کے بعد کوئی بڑا سیاسی فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔ این ڈی اے کے ساتھ ان کی قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ 
 
مکر سنکرانتی اور بہار کی سیاست
 
بہار میں مکر سنکرانتی کے موقع پر اکثر سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ کئی سیاسی تعلقات بنتے اور بگڑتے ہیں۔ اس بار کون سا سیاسی کھیل ہوگا، اس پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
 
تیج پرتاپ کے چوڑا دہی پروگرام میں کس نے شرکت کی؟
 
تیج پرتاپ یادو کے چوڑا دہی بھوج پروگرام میں لالو یادو کے علاوہ گورنر عارف محمد خان، آر ایل جے پی کے صدر پشوپتی پارس، ماموں سادھو یادو، پربھناتھ یادو اور جے ڈی یو کے ایم ایل اے چیتن آنند بھی شریک ہوئے۔ قابلِ ذکر ہے کہ لالو پرساد یادو نے گزشتہ سال 2025 میں اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو پارٹی اور گھر دونوں سے نکال دیا تھا۔