Monday, November 03, 2025 | 12, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 03, 2025 IST

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پستول سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر  نے صحافیوں نے تیجسوی یادو سے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ انہوں نے پستول کے زور پر خود کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار قرار دیا ہے۔ تیجسوی یادو نے جواب دیا کہ کسی کے خیالات اپنے جیسے ہوتے ہیں۔
 
پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ انہوں نے دوسروں کو اتحاد میں شامل کرنے کے لیے پستول کا استعمال کیا ہو۔ ہمارا اس پر کوئی تبصرہ نہیں ہے، لیکن وزیر اعظم کی زبان سنیں، ہم نے کبھی کسی وزیر اعظم کی ایسی زبان نہیں سنی۔ 
 
تیجسوی یادو نے میڈیا کو بتایا کہ اگر وہ گجرات جائیں گے تو فیکٹریوں، سیمی کنڈکٹر فیکٹریوں اور آئی ٹی پارکس کے بارے میں بات کریں گے۔ بہار آئیں گے تو پستول کی بات کریں گے؟ وزیراعظم ہو کر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں؟
 
وزیراعظم  نے اپنے بیان میں کہی تھی یہ بڑی بات
 
پی ایم مودی نے اتوار کو بھوجپور اور نوادہ میں ریلیاں کیں اور شام کو پٹنہ میں ایک روڈ شو کیا۔ آرا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس کسی آر جے ڈی لیڈر کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نہیں بنانا چاہتی تھی لیکن آر جے ڈی نے کانگریس کے سر پر بندوق رکھ کر وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھین لیا۔ تیجسوی یادو نے پی ایم مودی کے اس بیان کا جواب دیا ہے۔
 
دوسری جانب، پٹنہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں حیرت کی کیا بات ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ بی جے پی نتیش کمار کو بہار کا وزیر اعلیٰ نہیں بنائے گی۔
 
واضح رہے کہ تیجسوی یادو راگھوپور اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے امیدوار ہیں۔ وہ اپنے اتحادیوں کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ آج (پیر) وہ تقریباً 15 عوامی جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو ہے۔ اس لیے انتخابی مہم کے لیے بہت کم وقت بچا ہے۔