Friday, January 31, 2025 | 01, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ حکومت : 26 جنوری سے اندرما ایلو۔ راشن کارڈز۔ رعیتو بھروسہ اور اندراما اتمیابھروسہ اسکیم نافذ

تلنگانہ حکومت : 26 جنوری سے اندرما ایلو۔ راشن کارڈز۔ رعیتو بھروسہ اور اندراما اتمیابھروسہ اسکیم نافذ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 21, 2025 IST     

image
تلنگانہ حکومت 26 جنوری سے 4 اسکیموں کو پرجوش طریقے سے نافذ کررہی ہے جن میں اندرما ایلو۔ راشن کارڈز۔ رعیتو بھروسہ اور  اندراما اتمیا بھروسہ شامل ہیں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اس سلسلہ میں اہل افراد سے ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ آج سے گاوں میں ویلج کونسل اور وارڈ کونسلوں کا انعقاد کیا جائے گا اس لیے جو لوگ وہاں جا کر عہدیداروں سے راشن کارڈ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں وہ اندراما گھروں کے انتخاب کے سلسلے میں خود گاؤں کی کونسلوں میں منتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اہل ہے لیکن شرکت نہیں کرسکتا تو لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ گرام سبھا میں درخواستیں جمع کرائیں۔
 
 ریاستی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کی باتوں پر یقین نہ کریں کیونکہ جن لوگوں نے گذشتہ دس برسوں کے دوران عوام کیلئے کچھ نہیں کیا وہ لوگ آج عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رعیتو بھروسہ اسکیم کے ذریعے 10,000 روپے کی موجودہ رقم کو بڑھا کر 12,000 روپے کردیا گیا ہے۔ ملک میں پہلی بار حکومت نے بے زمین کسان مزدوروں کو روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت 12000 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پونم پربھاکر نے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود حکومت عوامی بہبود کے منصوبوں کے اپنے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔
 

کرناٹک کے بیلگاوی میں کانگریس کا ریالی  کا اہتمام

کانگریس آج کرناٹک کے بیلگاوی میں جئے باپو۔ جئے بھیم۔ جئے سمویدان ریالی نکال رہی ہے۔ پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی یہ ریلی 26 دسمبر کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد موخر کر دی گئی تھی۔ گدشتہ مہینے کانگریس ورکنگ کمیٹی نے بیلگاوی میں مہاتما گاندھی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر میٹنگ کی تھی جس میں 1924 میں بیلگام اجلاس میں پارٹی کی صدارت سنبھالی تھی۔ریالی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے۔ رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ کئی اہم قائدین شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس میں تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا بھی حصہ لے رہے ہیں جو بیلگاوی پہنچ چکے ہیں۔