Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ : چیف منسٹر نے مختلف پراجکٹوں کی پیشرفت کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ لیا جائزہ،دی ہدایت

تلنگانہ : چیف منسٹر نے مختلف پراجکٹوں کی پیشرفت کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ لیا جائزہ،دی ہدایت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 09, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میونسپل اڈمنسٹریشن اور جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے مختلف پراجکٹوں کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران چیف منسٹر نے میرعالم تالاب پر تعمیر کئے جانے ولے بریج کے تعلق سے عہدیداروں کو کئی تحاویز بھی دیں۔ انہوں نے اس بریج کی تفصیلی پراجکٹ رپورٹ اندرون 90 یوم تیا رکرنے کا حکم دیا۔ چیف منسرٹ نے عہدیداروں پر واضح کیاکہ پل کی تعمیر کو 30 ماہ میں مکمل کرنا ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ میرعالم تالاب کے پل کو حیدرآباد کے سب سے نمایاں علاقہ کے طورپر تیار کیاجانا چاہئے۔ 
 
انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچوں کو نظر میں رکھتے ہوئے پل کا ڈیزان تیار  کیاجائے۔ اس اجلاس کے دوران عہدیداروں نے چیف منسٹر کے سامنے پل کی تعمیر کیلئے تین تجاویز پیش کئے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد میں تعمیر کئے جارہے نئے فلائی اوورس کا مزید گہرائی سے مطالعہ کریں اور انہوں نے شہر میں سڑکوں کو چوڑا کرنے کیلئے کئی اہم تجاویز بھی پیش  کیں۔ چیف منسٹر  نےیا بھی  کہاکہ دو دن کے اندر جامع معلومات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ 
 

غریب طلبہ بیرون ممالک میں حصول تعلیم سے محروم ہیں:بی آر ایس 

بی آر ایس کی رکن قانون سازکونسل کلواکنٹلہ کویتا نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ امبیڈکر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت فنڈس کی عدم اجرائی کے باعث غریب طلبہ بیرون ممالک میں حصول تعلیم سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت فیس بازادائیگی کے فنڈس کی بھی عدم اجرائی کے ذریعہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔کویتا نے تلنگانہ کے بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلبہ سے زوم ایپ کے ذریعہ گفتگو کی۔تلنگانہ کے طلبہ امبیڈکر اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کے تحت بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔آن لائن اجلاس میں تقریباً200طلبہ نے شرکت کی۔
 
کویتا نے کہاکہ بی آرایس دورحکومت میں کے سی آر نے غریب طلبہ کو بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کرنے کیلئے اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کو متعارف کروایاتھا۔تاہم موجودہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اس اسکیم پر عمل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے بیرون ممالک میں غریب طلبہ کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کے چندرشیکھر راﺅ چاہتے تھے کہ غریب طلبہ بھی بیرون ممالک کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔تاہم کانگریس حکومت اس اسکیم کو نظر انداز کررہی ہے۔اس اسکیم کی اہمیت اور منشا ومقصد کو فوت کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ اسکالرشپ نہ ملنے کی وجہ سے کئی طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے بے صبری سے اسکالرشپ کے منتظر ہیں۔