Sunday, June 01, 2025 | 05, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ:ریاست میں جلد ہی ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی،سریدھر بابو کا تاثر

تلنگانہ:ریاست میں جلد ہی ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی،سریدھر بابو کا تاثر

Reported By: Munsif TV | Edited By: Shahjad Mia | Last Updated: May 04, 2025 IST     

image
آئی ٹی اور صنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست میں ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور تمام کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ضلع میں خصوصی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیہی نوجوانوں کی کھیلوں کی تربیت کو ترجیح دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔ ریاستی وزیر نے تلنگانہ بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے نئے مشیر کوساراجو لکشمن اور میڈیا کوآرڈینیٹر وینکٹ رمنا ریڈی کو مبارکباد پیش کی ۔
 
جنہوں نے منسٹرس کوارٹرس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں تقرری کے خطوط دیے گئے۔ سریدھر بابو جوکہ تلنگانہ بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، نے انہیں ہدایت دی کہ وہ بیڈمنٹن کے کھیل کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام کریں۔سریدھر بابو نے مزید کہاکہ تلنگانہ میں کھیلوں کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ 
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک سے امیدواروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مس ورلڈ کے اس مقابلے میں حصہ لینے والی مس کنیڈا اور مس برازیل کا شمس آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔ مس کینیڈا ایما ڈیانا کیتھرین موریسن کل شام شمش آباد ایرپورٹ پہنچیں۔ شمش آباد پہنچنے والی مس کنیڈا کا تلنگانہ ثقافت اور روایات کے مطابق حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
 
اسکے علاوہ مس برازیل آج صبح شمس آباد ایئرپورٹ  پہنچیں جہاں ان کا بھی شاندار استقبال کیاگیا۔واضح رہے کہ مس ورلڈ مقابلہ اس ماہ کی 7 سے 31  تاریخ تک جاری رہے گا جس میں 120 ممال کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ ابھی تک 116 ممالک نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔