Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ نے ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولس کے لیے 4,000 کروڑ روپے کئے منظور۔محکمہ اسکولی تعلیم نے جاری کیاجی او

تلنگانہ نے ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولس کے لیے 4,000 کروڑ روپے کئے منظور۔محکمہ اسکولی تعلیم نے جاری کیاجی او

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 28, 2025 IST     

image
تلنگانہ حکومت نے منگل کو 20 ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولس کی تعمیر کے لیے 4,000 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ تلنگانہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر انفراسٹرکچر کارپوریشن کی تجویز کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے رقم کی منظوری دی۔غریب اور کمزور طبقات کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے یہ اسکول 20 اسمبلی حلقوں میں قائم کیے جائیں گے۔ ہر عمارت 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ان میں سے تین اسکول حیدرآباد کے قریب رنگاریڈی ضلع میں قائم ہوں گے۔ یادادری بھونگیر اور بھدرادری کتہ گوڑیم اضلاع کے لیے دو دو اسکولوں کی منظوری دی گئی ہے۔
 
گزشتہ سال اکتوبر میں 28 ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا اور ان کے کابینی ساتھیوں نے ان اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ بتایا جا رہا ہےکہ ہر ایک اسکول میں ایک انتہائی جدید سہولتوں  سے لیس کیمپس 25 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہوگا جس میں تعلیم اور غیرنصابی سرگرمیوں کے لیے کافی جگہ مہیا کی جائے گی۔
 
حکومت نے کہا کہ ان انگلش میڈیم رہائشی اسکولوں میں سے ہر ایک کلاس 4 سے لے کر 12ویں جماعت تک نٹ زیرو کیمپس ہوں گے۔ اور ان میں 2,560 طلباء اور 120 تدریسی عملہ ہوگا۔ وہ ڈیجیٹل لائبریریوں، اسمارٹ بورڈز اور کمپیوٹر لیبز سے لیس ہوں گے۔یہ اسکول ذات پات، مذہب اور طبقاتی حدود سے بالاتر ہوں گے اور ان میں کرکٹ، فٹ بال کے میدان اور باسکٹ بال اور ٹینس کورٹ جیسی سہولیات ہوں گی۔
 
ڈپٹی چیف منسٹر وکرمارکا نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ان رہائشی اسکولوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے لیے داخل کرائیں۔ان کے مطابق، ان اسکولوں کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن ماحولیاتی  منصوبہ بندی کے ساتھ پائیداری اور شمولیت پر مبنی ہے۔ بارش کے پانی  کو محفوظ  کرنے کے نظام کے ساتھ ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔ یہاں سے فارغ طلبا  عالمی معیارات کے مطابق ہوں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی  تعلیم  سےمحروم نہ رہے۔
 
 تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ  نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ مربوط رہائشی اسکول پورے ملک کے لیے رول ماڈل بنیں گے۔9 اکتوبر کو 10,000 نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تقرری کے خطوط سونپتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ طلباء کو کارپوریٹ سطح کی تعلیم دینے کے لیے ہر اسمبلی حلقہ میں ایک ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ رہائشی اسکول کھولا جائے گا۔ریاست میں 119 اسمبلی حلقے ہیں، اور حکومت نے مارچ 2025 میں 11,500 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری دی تھی۔انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولوں کے خیال کو صحیح شکل میں لانے کے لیے  نگرانی کے لیے مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔