ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے ریاستی قانون سازاسمبلی میں حیدرآباد میٹرو ریل کے حصول کے سلسلے میں ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میٹرو کو ایل اینڈ ٹی سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حصول کا عمل عوامی مفاد کے پیش نظر میٹرو کی توسیع میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میٹرو کی توسیع کا فیصلہ عوامی مفاد کے پیش نظر کیا ہے۔
ریونت ریڈی نے دی ایوان کو جانکاری
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ایوان کو بتایا کہ میٹرو کی توسیع میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور اس شہر کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کے لیے ضروری منصوبے بنائے گئے ہیں۔ بعد ازاں اسمبلی میں میٹرو کے حصول پر قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرار دادمتفقہ نہیں۔یکطرفہ: ہریش راؤ
سابق وزیراور بی آرایس لیڈر ہریش راؤ نے میٹرو کے حصول پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اعلان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ متفقہ قرارداد نہیں بلکہ یکطرفہ قرار داد ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی آر ایس ارکان کی رائے لیے بغیر بل کو اتفاق رائے سے کیسے منظور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بیان دینے کا حق ہے تاہم بغیر بحث کے منظوری دینے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرنا درست نہیں۔
کا بینہ کےبعد اسمبلی میں منظوری
فروری 2026 کی کابینہ کی منظوری کے بعد، 31 مارچ تک 15,000 کروڑ روپے کے ٹیک اوور میں قرض کی تبدیلی اور اثاثوں کی منیٹائزیشن شامل ہے، جو ممکنہ طور پر انفراسٹرکچر فنڈنگ میں 22,000 کروڑ روپے کو کھولے گی۔
اپوزیشن کی تنقید
جب کہ اپوزیشن لیڈر کے ٹی آر نے 280 لیز پر دیے گئے ایکڑ اراضی پر قبضے کی سازش کا الزام لگایا، لیکن اس اقدام سے مرکزی حکومت کے اس پراجیکٹ پر ہاتھ بند ہونے کے موقف کے درمیان فریقین کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔