تلنگانہ حکومت اور وقف بورڈ کی جانب سے محرم کے پیش نظر 911 عاشورخانوں، انجمنوں اور سبیلوں کو امداد جاری کی گئی ہے۔ تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ پچھلے سال حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپیے منظور کئے گئے تھے ۔ اس بار رقم کو بڑھا کر 70 لاکھ روپیے کردیا گیا ہے۔ اب تک 48 لاکھ 85 ہزار روپیے جاری کی گئی ہے ۔ 695عازشور خانوں،155 انجمنوں اور 61 سیبل کے بینک اکاونٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ کئی درخواستیں زیر غور ہیں۔جانچ مکمل ہونے کےبعد اہل عاشور خانوں اور انجمنوں کو بھی رقم جاری کی جائے گی۔
عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ 10 محرم کو یوم عاشورہ کے موقع پر تاریخی بی بی کےعلم کی سواری اس بار بھی ہاتھی پر ہوگی۔ جس کے اخراجات بھی وقف بورڈ کی جانب سے ادا کئے جاتے ہیں۔ ہاتھی کےلئے ساڑے آٹھ لاکھ روپئے جاری کئے جائیں۔ پہلے راجستھان سے ہاتھی لا یا جا رہا تھا۔ اس ہاتھی کو ،این او سی نہیں ملا۔آخر لمحوں میں جے پور سے آنے والا ہاتھی کانسل کیا گیا۔ اب کرناٹک سے ہاتھی لانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہاکہ وقت سے پہلے ہاتھی آنے کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ محرم کے لئے تربیت والے ہاتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہجوم اور ماتمی جلوس کےدوران نظر آنے والے خون سے دوسرے ہاتھی بہک جاتےہیں۔ ا ورحادثے ہونے کے خدشات پیش بڑھ جاتے ہیں۔
واضح رہےکہ تلنگانہ حکومت نے ماہ محرم کے انتظامات کیلئے 10 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ سیکوریٹی کے کڑے بندوبست کے ہیں۔ تاکہ عقیدت مندوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔