• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام حج 2026 کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز۔پروگرام میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اوردیگر شریک

تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام حج 2026 کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز۔پروگرام میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اوردیگر شریک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 12, 2025 IST     

image
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2026 کے عازمین کے لیے مفت آن لائن رہنمائی کاؤنٹر شروع کیا گیا ہے۔اس پروگرام کا انعقاد حیدر آباد میں واقع نامپلی واقع حج ہاؤس میں عمل میں آیا ۔اس موقع پر اقلیتی امور کے وزیر، اے لکشمن، تلنگانہ  حکومت کے مشیر محمد شبیراحمد علی، حج کمیٹی کے چیئرمین سید افضل خسرو پاشا بیابانی، ٹی پی سی سی کے نائب صدر فہیم قریشی  کے علاوہ مجلسی قائدین اور دیگر معززین موجود تھے۔
 
پروگرام میں اعلان کیا گیا کہ حج 2026 کے لیے آن لائن درخواستوں کا عمل دن ساڑھے 10بجے سے شام 5 بجے تک حج ہاؤس  حیدرااباد میں چلے گا۔عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہو، جو درخواست کی آخری تاریخ سے پہلے جاری ہوا ہو اور کم از کم 31 دسمبر 2026 تک کارآمد ہو۔درخواست دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حج کی سرکاری ویب سائٹ یا حج موبائل ایپ کے ذریعہ درخواستیں داخل کریں، اور فارم داخل کرنے سے قبل رہنمایانہ ہدایات اور حلف نامہ کو بغور پڑھیں۔
 
ریاستی وزیراقلیتی بہبود اے لکشمن کمار نے حج کا ارادہ کرنے اور درخواستیں داخل کرنے والوں کومبارکباد پیش کی ۔  انھوں نے اقلیتوں کے تمام مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آن لائن درخواستوں کی ادخال  کی شروعات ان سے کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔  انھوں نے کہاکہ ریونت ریڈی  حکومت اقلیتوں کےلئے اچھے  کام کر رہی ہے۔ انھوں نے اقلتوں کے تمام زیر التوامسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 
 تلنگانہ حکومت کےمشیر محمدعلی شبیر نے ریاستی وزیر اے لکشمن کمار کو اقلیت دوست  قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ  ان کےکئی کارنامہ  ہیں۔ محمد شبیر علی حج کمیٹی چیئرمین اور ریاستی وزیر سے گزار ش کی کہ وہ  صحافیوں کو  حکومت کی جانب سے حج کو روانہ کرنے کے اقدامات کریں ۔ محمد علی شبیر نے حج ہاوس کے بازو میں خالی عمارت کو حاجیوں کےلئے استعمال کرنے کی  اپیل کی۔ انھوں نے بتایاکہ وہ اس سلسلے میں ریاستی  وزیراعلیٰ   ریونت ریڈی سے نمائندگی کی ہے۔ اس معاملے کو آگے بڑھانے کی ریاستی وزیر سے گزارش کی۔
 
 
 جعفرحسین معراج نے ریاستی حج کمیٹی کی خدمات کی ستائش کی۔  انھوں نے کہاکہ حج  ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ بیت اللہ  جائے اور مدینہ  میں سرکار کےروضہ  کی زیارت کرے۔ انھوں نے عازمین حج سے   سفر مقدس کےلئے ہر طرح کی تیاری  کرنے کی درخواست کی ہے۔ مجلس  کے لیڈر نے اس تقریب میں محکمہ  متعلقہ سکریٹری  کی غیر موجودگی پر تعجب کا اظہار کیا۔