Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ : نئے راشن کارڈز کی اجرائی کے لئے اب می ۔ سیو ا میں درخواست جمع کرانے کی سہولت

تلنگانہ : نئے راشن کارڈز کی اجرائی کے لئے اب می ۔ سیو ا میں درخواست جمع کرانے کی سہولت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Feb 07, 2025 IST     

image
تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈ  ز کی اجرائی کے لئے اقدامات  تیز کردیئے  ہیں۔۔ راشن  کارڈز کے لئے  عوام   کو مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔  اب، آپ  تلنگانہ کے  تمام اضلاع میں  موجود  MeeSeva مراکز پر نئے راشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ محکمہ سیول سپلائیز نے می سیوا کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اہل استفادہ کنندگان سے درخواستیں قبول کرنے میں سہولت فراہم کریں۔
 
حکومت نے پہلے راشن کارڈ جاری کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ نئی درخواستوں کے علاوہ شہری موجودہ راشن کارڈز کو بھی آن لائن اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، بشمول ایڈریس اور دیگر تفصیلات میں تبدیلی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔  جبکہ  راشن کارڈز میں   اپنے  ارکان  خاندان کے نام بھی درج کرواسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ نئے راشن کارڈ کی  اجرائی کا عمل  مسلسل جاری  رہے گا  اور اس کے  لئے کوئی مقررہ تاریخ نہیں کی گئی ہے۔ حکومت نے عوام کو یقین دلایا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہر اہل فرد کو راشن کارڈ ملے گا۔
 
کمشنر آف سول سپلائیز کے دستخط کردہ میمو میں ESD MeeSeva کو تلنگانہ کے تمام  MEE Sevaمراکز میں خدمات کو فعال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صرف اہل درخواست دہندگان ہی فوڈ سیکورٹی کارڈ حاصل کریں اور ڈپلیکیٹ درخواستوں   کی نشاندہی کی جاسکیں۔
 
ریاستی انفارمیٹکس آفیسر، این آئی سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ راشن کارڈ ڈیٹا بیس کی ویب سروس کو  MeeSeva کے لئے فعال کریں تاکہ مراکز کے ذریعے راشن کارڈ کی درخواستوں کو حاصل کرنے میں مدد ملے ۔
 
تلنگانہ میں فی الحال 89.96 لاکھ راشن کارڈس ہیں جو 281.70 لاکھ یونٹس پر محیط ہیں۔ ان میں سے 35.51 لاکھ ریاست کے جاری کردہ کارڈ ہیں، جبکہ باقی 54.45 لاکھ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (NFSA) کارڈ ہیں۔ فوڈ سیکیورٹی کارڈز (FSC) کی اہلیت آمدنی، زمین کی ملکیت، اور مخصوص زمروں  پر مبنی ہے۔