Wednesday, June 17, 2026 | 30 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تاریخی بی بی کے الاوہ پر تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے دی حاضری

تاریخی بی بی کے الاوہ پر تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے دی حاضری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 17, 2026 IST

تاریخی بی بی کے الاوہ پر تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے دی حاضری
محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح حیدرآباد میں بھی شہدائے کربلا کی یاد تازہ ہو گئی۔ شہرکے عاشورخانوں، خاص طور پر الاوہ بی بی، سرطوق، بادشاہی عاشورخانہ ،پنجہ شاہ،عزاخانہ زہرہ اور اماباڑوں اور دیگر مقامات پراعزاداروں کا ہجوم دیکھا گیا۔

 اظہرالدین اور دیگر نےدی حاضری 

  بدھ کو تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نےحیدرآباد پرانے شہر میں واقع بی بی کا الاوہ پر حاضری دی ۔اس موقع پران کے ہمراہ یاقوت پورہ  رکن اسمبلی جعفرحسین معراج، ایم ایل سی ریاض الحسن آفندی، چارمینار ایم ایل اے میرذوالفقارعلی، محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری بی شفیع اللہ  اور دیگر  موجود رہے۔ شیعہ برادری کے افراد، بی بی کےالاوہ  ذمہ دار نے اظہرالدین اور دیگر کو تبرکارت پیش کئے۔ ریاستی وزیر نے بی بی کے علم پر ڈھٹی پیش کی اور محرم کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 حکومت کی ترجیح 

محمد اظہرالدین نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ محرم کے اجتماعات پرامن ماحول میں منعقد ہوں اور زائرین کو بنیادی سہولیات، صفائی، پانی، روشنی اور دیگر ضروری انتظامات فراہم کیے جائیں۔محمد اظہر الدین نے   زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 تمام  محکموں میں تال میل کی ضرورت 

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوامی سہولت اور مذہبی پروگراموں کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام محکمے باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں۔ انھوں نے بتایاکہ   نقائص سے پاک انتظامات کرنے کی تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے۔  
 

چار دن تک تبرک کی تقسیم 

اظہر الدین نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب  سے چار دن  تک عوام  میں تبرک پیش کیا  جائےگا۔  ہر دن 12 کنٹل تبرک   عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائےگا۔ بی کےالاوہ  میں زائرین کو گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے  کولر کا انتظام کیا گیا ہے۔

 یوم عاشورہ  جلوس کے لئے ہاتھی کی آمد 

 محمداظہرالدین نے بتایاکہ یوم عاشور جلوس کےموقع پرعلم  بی بی کی سواری کےلئے کالی کٹ سے ہاتھی لایا گیا ہے۔ اس کا ٹرائل رن بھی جلد شروع ہوگا۔ انھوں  نےعوام کو ہاتھی کےٹرائل رن کےموقع پرہاتھی سے دور رہنے کی اپیل کی۔

 بجٹ میں اضافہ  کیا گیا 

   انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محرم کے انتظامات پر خاص توجہ دے رہی ہیں۔ محرم کےانتظامات کیلئے حکومت کی جانب سے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔  یوم عاشورہ کے انتظامات کیلئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔
 
بی بی کا الاوہ حیدرآباد میں محرم کے اہم تاریخی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں عزادار اور زائرین شرکت کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے محرم کے موقع پر امن و امان اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔