تلنگانہ حکومت نے اقلیتی طلبہ کے لیے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے 20 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرنے والی اسکیم کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس اسکیم کے تحت درخواستوں کے اندراج کا آن لائن پورٹل یکم جون سے کھول دیا گیا ہے جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود نے2026 کے لیے چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اہل اقلیتی طلبہ کو 20 لاکھ روپے تک کی مالی امداد کے ساتھ غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم یعنی پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ حاصل کر نے کاموقع ملتا ہے۔
یکم جون سے درخواستوں کی طلبی
ایپلیکیشن پورٹل 1 جون سے کھلا ہے اور 30 جون کو شام 5:00 بجے بند ہو جائےگا۔ یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔
درخواست دینےکے اہل کون ہیں؟
اقلیتی طلباء جنہوں نے1جنوری 2026 اور 30 جون 2026 کے درمیان غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ یا ڈاکٹریٹ/ پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ لیا ہے، تعلیمی سال 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اسکالرشپ کیلئے کن ممالک کا احاطہ کیا گیا
اسکالرشپ کا اطلاق مندرجہ ذیل ممالک میں کورسز کرنے والے طلباء پر ہوتا ہے: USA، UK، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور، جرمنی، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس اور نیوزی لینڈ۔
کتنے رقم ملے گی؟
منتخب امیدواروں کو 20 لاکھ روپئے تک کا اسکالرشپ ملےگی ، ساتھ ہی ایک طرفہ ہوائی کرایہ 60,000 روپئے یا اصل ٹکٹ کی قیمت، جو بھی کم ہو، ملے گی۔
درخوکاست دینے کا طریقہ
درخواستیں آن لائن telanganaepass.cgg.gov.in پر جمع کرائی جائیں۔ پورٹل 1 جون، 2026 سے کھلا ہے، اور آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 جون، 2026 شام 5:00 بجے تک ہے۔ دستاویزات کی ہارڈ کاپیاں 31 جولائی 2026 تک متعلقہ ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر میں جمع کرائی جائیں۔
کن دستاویزات کی ضرورت ہے
امیدواروں کو اپنی یونیورسٹیوں یا کالجوں سے اپنی گریجویشن یا پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کی اصل کا پیاں جمع کرانی چاہئیں۔ والدین کو دستاویز جمع کرانے کے وقت ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیئر آفس میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری ہے۔
فرضی دستاویزات پر کاروائی کا انتباہ
محکمہ نے کہا ہے کہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی، اور جو بھی فرضی دستاویزات جمع کرتا پایا گیا اس کے خلاف فوجداری کاروائی شروع کی جائے گی۔
مزید تفصیلات یہاں دیکھ سکتےہیں
اہلیت کے معیار، اہلیت کے تقاضوں اور انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق مکمل اور دیگر تفصیلات telanganaepass.cgg.gov.in پر دستیاب ہیں۔