تلنگانہ پالی سیٹ کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان نتائج کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کمشنراے دیوسینا نے مانصاحب ٹینک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے دفتر میں جاری کیا۔ اس موقع پر سکریٹری بی سرینواس، جوائنٹ سکریٹری شافیض اختر اور دیگر موجود تھے۔ ڈپلومہ ان انجینئرنگ کورسز میں داخلے کے لیے پالی سیٹ داخلہ امتحان میں 84.33 فیصد امیدوروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم پی سی میں 81.88 فیصد اور ایم بائی پی سی میں 84.33 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ پالی سیٹ داخلہ ٹسٹ کےلئے 1,06,716 طلباء نے درخواست دی تھی۔ اور98,858 طلبانے امتحان میں شرکت کی۔ جن میں سے 83,364 طلبا کامیاب ہوئے۔ تلنگانہ پالی سیٹ امتحان 13 مئی 2025 کوہوا تھا۔
تلنگانہ کے مختلف پالی ٹیکنک کالجوں میں داخلے کےلئے ٹی جی پالی سیٹ گیٹ وے سمجھا جاتا ہے۔ جوانجینئرنگ اور نان انجینئرنگ اسٹریمزمیں تکنیکی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ نتائج آن لائن ویب سائیٹ پرpolycet.sbtet.telangana.gov.in دیکھے جا سکتے ہیں۔ طلبا اپنے ہاٹکٹ نمبر کا استعمال کرتے ہوئے رینک کارڈ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
ایم پی سی میں، جملہ چار افراد نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ انھوں نے 120 مارکس حاصل کئے ہیں۔ فرسٹ رینک حاصل کرنے والوں میں سوریہ پیٹ کی جی سریجا، کھمم کی ٹی لیسہ شری، محبوب نگرکے۔ وی کے نارائن، اور سنگا ریڈی کی سی دیکشا شامل ہیں۔ ایم بائی پی سی ، کے ٹاپ رینکرس اس طرح ہیں۔ جی سریجا، ٹی لیسہ شری، شیخ افرا تبسم، اور وی کے نارائنا۔ نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں پرسبقت لی ہے۔
پالی سیٹ میں کوالیفائی مارکس کم سے کم 30فیصدیعنی 120 میں سے 36 نمبر ہیں ۔ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کیلئےکوئی نشان مقررنہیں ہے۔ کونسلنگ کےلئے شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد ہی سرکاری ویب سائیٹ پرکیاجائے گا۔ کونسلنگ کے دوران امیدواروں کو دسویں جماعت کے پاس سرٹیفکیٹ، پالی سیٹ 2025 کا ہال ٹکٹ اور رینک کارڈ، کاسٹ سرٹیفکٹ، انکم سرٹیفکٹ، اور پاسپورٹ سائز فوٹو درکار ہوں گے۔