• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں شدید بارش،عادل آباد میں مکانات، املاک اور فصلوں کو شدید نقصان۔ آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ

تلنگانہ میں شدید بارش،عادل آباد میں مکانات، املاک اور فصلوں کو شدید نقصان۔ آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 16, 2025 IST     

image
 تلنگانہ میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع عادل آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش نے تباہی مچادی ہے۔ شہرکے نشیبی علاقے خاص طور پر متاثر ہوئے، جہاں مکانات میں پانی داخل ہونے سےعوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔۔بارش کے پانی سے کھانے پینے کی چیزیں ، کپڑے اور دیگر سامان خراب ہو گیا، جبکہ فریج، کولر، واشنگ مشین اور دیگر برقی آلات بھیگنے سے ناقابل استعمال ہو گئے۔حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداران کو فوری ہدایات دیں۔

بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا

موسلا دھار بارش کے باعث گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اندراویلی منڈل میں جمعہ کی رات سے ہفتہ کی دوپہر تک ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے منڈل ہیڈکوارٹر پربھودھا نگر میں سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بھیم نگر۔ گھر میں موجود ضروری سامان، کپڑے اور دیگر سامان پانی سے مکمل طور پر بھیگ گیا۔ تاہم متاثرین نے منصف ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اور کہا کہ ان کی مدد کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

کڈیم پروجیکٹ کے 18 دروازے کھولے

متحدہ ضلع عادل آباد میں مسلسل بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال ہے ۔کڈیم نارائن ریڈی پراجیکٹ کے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ پراجیکٹ کے تمام 18 دروازے کھول دیے گئے ہیں جس سے گوداوری ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہے۔اس دوران کڈیم منڈل کے تھومو کننا پور کا ٹی گنگادھر نامی شخص مچھلیاں پکڑنے کے لیے پراجیکٹ کے نچلے حصے میں گیا ۔اور پانی کے ریلوں میں بہہ  گیا ۔پولیس اور دیگر محکموں  کے اہلکاروں نے اُسے بچانے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ حکام نے عوام کو بار بار خبردار کیا تھا کہ شدید پانی کے بہاؤ والے علاقوں میں نہ جائیں۔

 پوچارم پراجیکٹ کی آبی سطح مکمل

میدک اور کاماریڈی اضلاع کی سرحد پر واقع پوچارم پراجیکٹ پورا بھر چکا ہے ۔اوپر ی علاقوں میں شدید بارش کے باعث یہاں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ ۔مقامی کسانوں نے اس پروجیکٹ میں  پانی بھرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے گذشتہ تین دنوں سے جاری شدید بارش کے پیش نظر پراجیکٹ اور ندی کے اطراف جانے سے گریز کرنے کو کہا ہے اور عوام اور کسانوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 گڈّینا واگو پراجیکٹ کے5 دروازے کھولے گئے

خطے میں جاری بارشوں کے باعث عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ گڈّینا واگو پراجیکٹ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔جس پر ،پراجیکٹ انتظامیہ نے پانچ دروازے کھول کر بیس ہزار کیوسک فاضل پانی چھوڑنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔بھینسہ ڈپٹی کلکٹر نے عہدیداروں کے ہمراہ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پانی کی سطح، بارش کے اثرات اور عوام کی حفاظت کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔۔اس کے علاوہ ڈپٹی کلکٹر نے این ڈی آر ایف ٹیم اور عہدیداروں کے ہمراہ بھینسہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔

ندی میں پھنسے لوگوں ریسکیوکیاگیا

منچیریال ضلع کے کاسیپیٹا منڈل میں ورپیٹا مضافاتی علاقے کے کنالہ علاقے میں بگا چیروو ماتادی کی ندی میں پھنسے نوجوانوں کو مقامی لوگوں نے رسیوں کی مدد سے بچایا۔ ہفتہ کی دوپہر، بگا گوڈیم، مرنی سنجیو، مرنی سنتوش، مرنی ساگر، بدی ارون، اور ایڈولا ششی کمار کے نوجوان مچھلی پکڑنے دوسرے کنارے گئے تھے کیونکہ بگا چیروو ماتادی کی ندی کم تھی۔